قومی خبریں

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں آنے والے دنوں میں آندھی-بارش کے آثار، یوپی میں گرم ہواؤں کا دور

آئی ایم ڈی کے مطابق مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں 17 مئی تک تیز بارش کی پیشن گوئی ہے۔  دہلی میں 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرد بھری آندھی چلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل) / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش (فائل) / یو این آئی

 
RAJESH KUMAR

موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے۔ دہلی این سی آر، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں کل ہوا کے ساتھ ہلکی بارش درج کی گئی۔ جنوب مغربی ریاستوں میں مانسون کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 مئی تک گرج اور چمک کے ساتھ کئی ریاستوں میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔ اس سے بڑھتی گرمی سے تھوڑی راحت ملے گی۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں 17 مئی تک تیز بارش کی پیشن گوئی ہے۔ وہیں راجدھانی دہلی کا موسم بھی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال آج سے 16 مئی تک دہلی میں بادل رہیں گے لیکن 16 مئی کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرد بھری آندھی آئے گی۔ اس کے بعد 16 مئی کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے لیکن درجہ حرارت مستحکم رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سیلسیس رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سیلسیس تک بنے رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

بہار کی بات کی جائے تو یہاں موسم کے مختلف انداز ہیں۔ کچھ جگہوں پر شدید گرمی پڑ رہی ہے تو کچھ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ یہاں 33 ضلعوں میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان ضلعوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف اتر پردیش کے لیے محکمہ موسمیات نے 14 مئی کو لُو کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ لُو 15 مئی تک مغربی اتر پردیش کے علاقوں میں پھیل سکتی ہے۔ گرم ہواؤں کا یہ دور 20 مئی تک ریاست میں فعال رہنے کا امکان ہے۔ غازی پور، اعظم گڑھ، مؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور میں لُو کا الرت جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے سیکر میں بھی گرد آلود آندھی کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش درج کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں آندھی-بارش کی سرگرمیوں میں کمی ہونے اور درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ وہیں جودھپور، بیکانیر میں لُو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined