قومی خبریں

شوپیاں میں مسلح تصادم، تین ملی ٹنٹ ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں گزشتہ رات دیر گئے شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں گزشتہ رات دیر گئے شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین ملی ٹنٹ مارے جا چکے ہیں جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined