24 مارچ کو چاند ’خانہ کعبہ‘ کے عین اوپر ہوگا، سال میں دوسری مرتبہ نظر آئے گا دلفریب منظر

ماہرین فلکیات کے مطابق آئندہ بدھ 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

ریاض: ماہرین فلکیات کے مطابق آئندہ بدھ 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہوگا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر اس وقت ظاہر ہوگا جب چاند مکہ معظمہ کی طرف جھکے گا۔ وہ چاند کے زوال کا درمیانہ لمحہ ہوگا۔ دوسرے فلکیاتی مظاہر کی نسبت چاند اس وقت تیزی کے ساتھ حرکت کرتا اور اس کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے۔ چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطا چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بدھ کو چاند مکہ مکرمہ کے افق پر دن 2 بج کر 18 منٹ پر آئے گا اور رات کو 9 بج کر 10 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت چاند کی اونچائی 89 اعشاریہ 9 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79 اعشاریہ 9 فی صد ہوگا۔

ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ خانہ کعبہ پر چین کے عین اوپر آنے کا منظر رواں سال کا دوسرا منظر ہوگا۔ دونوں کے مناظر کے درمیان 54 دن، 20 گھنٹے اور 26 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ پہلا منظر 29 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2021, 8:42 AM