قومی خبریں

کشمیر: سنگرونی پلوامہ میں آتشزدگی تین مکانات خاکستر، آگ بجھانے گئی فائر گاڑی حادثے کی شکار، 5 اہلکار زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اور دو جنوری کی درمیانی رات کو پلوامہ کے مضافاتی علاقے نچان دجن سنگرونی میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔

تصویر ٹوئٹر / @wular6
تصویر ٹوئٹر / @wular6 

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے نچان دجن سنگرونی علاقے میں آگ کی واردات کے دوران تین مکانات خاکستر ہوئے جبکہ فائر اینڈ ا یمرجنسی گاڑی کو راستے میں ہی حادثہ پیش آیا جس وجہ سے اُس میں سوار پانچ فائر مین معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اور دو جنوری کی درمیانی رات کو پلوامہ کے مضافاتی علاقے نچان دجن سنگرونی میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اس بارے میں مطلع کیا جس کے بعد کیلر اسٹیشن سے ایک گاڑی سنگرونی کی طرف روانہ ہوئی، تاہم ہلکی برف باری کے باعث شاہراہ پر پھسلن کے نتیجے میں فائر ٹینڈر کو ابہامہ کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ فائر مین معمولی طور پر زخمی ہوئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد دیگر فائر اسٹیشنوں جن میں پکھر پورہ اور دربگام شامل ہیں سے گاڑیاں سنگرونی وانی پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ کی اس واردات کے دوران تین یک منزلہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ نچان دجن سنگرونی میں آگ بجھانے کی خاطر کیلر اسٹیشن سے ایک گاڑی اتوار اعلیٰ الصبح نکلی جس کو ابہامہ کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں پانچ فائر مین سوار تھے جو معمولی طور پر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا۔

Published: undefined

مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر جنگلی علاقے پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ اُن کے مطابق جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار وہاں پہنچے آگ سے یک منزلہ تین ڈھانچوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined