
بھگونت مان، وزیر اعلیٰ پنجاب
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران آج (اتوار) کو اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔ ای میل میں اتوار کو دوپہر 1:11 بجے پنجاب اسمبلی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں اور پورے اسمبلی احاطے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کو اتوار کی صبح بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان سمیت پوری کابینہ موجود ہونے پر پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری مورچہ سنبھال لیا۔ جگہ جگہ کمانڈوز تعینات کیے گئے اور پورے احاطے میں چپے چپے کی جانچ کی گئی۔ بم اور ڈاگ اسکواڈ نے جانچ مہم چلائی۔ کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملنے پر راحت کی سانس لی گئی۔ رکن شاہ والا کے رہنے والے انجینئر گرنکھ سنگھ کے نام سے بھیجی گئی ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ آئی ای ڈی سے بھری کار یا ڈرون کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ای میل میں پنجاب کی سیاسی قیادت اور بین الاقوامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ’خالصتان نیشنل آرمی‘ کا نام لیا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ دھمکی اس وقت آئی ہے جب پنجاب حکومت آج اپنا بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ای میل کے آئی پی ایڈریس اور بھیجنے والے کی لوکیشن کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔ بجٹ پیش کئے جانے والے دن اسمبلی احاطے اور گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے پورے احاطے کی باریک بینی سے جانچ کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی گئی مگر کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ دھمکی کے بعد سیکیورٹی مزید چوکس کردی گئی ہے۔ بتادیں کہ چندی گڑھ میں بم کی یہ پہلی دھمکی نہیں ہے۔ اس سے قبل اسکولوں سے لے کر ہائی کورٹ کی عمارت تک ہر چیز کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined