قومی خبریں

’جنھوں نے ملک سنبھالا، ان کا علاج سنبھالو‘، ای سی ایچ ایس کی حفاظت کے لیے کانگریس نے شروع کی مہم

راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ایف ایل سمیت تقریباً 18000 کروڑ روپے کا مکمل بجٹ دستیاب کرایا جائے تاکہ آج تک کی بقایہ رقم کی ادائیگی ہو سکے اور ای سی ایچ ایس منصوبہ ٹھیک طرح چلتی رہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

 

کانگریس نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہیلتھ اسکیم ’ای سی ایچ ایس‘ (ایکس-سروس مین کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم) کی حفاظت کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گزشتہ سال کے آخر میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں یہ معاملہ اٹھایا تھا، اور اب کانگریس نے باضابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور موبائل نمبر کے ساتھ ساتھ کیو آر کوڈ بھی جاری کیا ہے، تاکہ عوام اس مہم سے جڑ سکیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی نے 29 دسمبر 2025 کو پارلیمنٹ میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں سابق فوجیوں کو سپر اسپیشلٹی طبی خدمات فراہم کرانے سے متعلق سنگین ایشو اٹھایا تھا۔ راہل گاندھی نے حکومت ہند کے سامنے کچھ اہم مطالبات بھی رکھے تھے۔‘‘ راہل گاندھی کے ذریعہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے رکھے گئے مطالبات کا ذکر بھی کانگریس نے اس پوسٹ میں کیا ہے، جو اس طرح ہیں:

  1. حکومتی حکم کے ذریعہ سے ’ای سی ایچ ایس‘ سے جڑے استفادہ کنندگان کو امپینلڈ اسپتالوں میں ترجیح دی جائے۔

  2. ملک کے مجموعی جغرافیائی خطہ کو احاطہ میں لینے کے لیے ’ای سی ایچ ایس‘ میں مزید اسپتال جوڑے جائیں۔

  3. گزشتہ سالوں کے زیر التوا ’ای سی ایچ ایس‘ میڈیکل بلوں سے متعلق ’سی ایف ایل‘ (کیری فاروارڈ لائبلٹیز) کو فوراً کلیئر کیا جائے۔

  4. موجودہ مالی سال 26-2025 کے سبھی زیر التوا بلوں کی جلد ادائیگی کی جائے۔

  5. سی ایف ایل سمیت تقریباً 18000 کروڑ کا مکمل بجٹ فراہم کیا جائے، تاکہ آج تک کی بقایہ رقم کی ادائیگی ہو سکے اور ای سی ایچ ایس منصوبہ بہتر انداز سے چلتا رہے۔

Published: undefined

کانگریس نے راہل گاندھی کے ذریعہ پیش کردہ مطالبات کا ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی کا سابق فوجی محکمہ بھی ملک بھر میں ’سیو ای سی ایچ ایس‘ مہم چلا رہا ہے، جس کے تحت ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے زیر التوا میڈیکل بلوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔‘‘ عوام سے کانگریس نے اس مہم میں سے جڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سبھی سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ، جن کے ای سی ایچ ایس میڈیکل بل زیر التوا ہیں، وہ مہم سے جڑنے کے لیے 9599003319 پر مسڈ کال دیں، یا دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے نعرہ ’’جنھوں نے ملک سنبھالا، ان کا علاج سنبھالو‘‘ بھی دیا ہے۔

Published: undefined