قومی خبریں

’جنھوں نے دیا ہے بار بار دھوکہ، انھیں بہار اب نہیں دے گا موقع‘، نتیش حکومت پر کانگریس حملہ آور

بہار میں نتیش کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے کانگریس پرعزم ہے۔ پارٹی لگاتار ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے اور نتیش حکومت کی ناکامیوں بھی شمار کرا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بہار میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، سیاسی حملے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن خاص طور سے ریاست کی نتیش حکومت کو مستقل نشانہ بنا رہی ہے، جس میں جرائم، بے روزگاری اور ہجرت جیسے مسائل ترجیحی بنیاد پر اٹھائے جا رہے ہیں۔ کانگریس بھی بہار کی این ڈی اے حکومت، یعنی جنتا دل یو کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو بھی ہدف بنا رہی ہے۔ پارٹی لگاتار ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے اور نتیش حکومت کی ناکامیوں بھی شمار کرا رہی ہے۔ یعنی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

آج بہار میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان اتل لونڈھے پاٹل نے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’جنھوں نے دیا ہے بار بار دھوکہ، انھیں بہار اب نہیں دے گا موقع۔‘‘ انھوں نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ’’این ڈی اے بہار میں کئی وعدے کر رہی ہے، لیکن آج میں ان سے کچھ سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ بی جے پی نے دہلی میں خواتین کو 2500 روپے دینے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ وعدہ پورا کیوں نہیں ہوا؟ بی جے پی نے دہلی میں غریبوں کے گھروں کو کیوں توڑا؟ بی جے پی نے ہریانہ میں کسانوں کو دھان کی زیادہ قیمت دینے کا وعدہ کیا تھا، پھر کسانوں کو دھوکہ کیوں دیا؟ بی جے پی نے مہاراشٹر میں خواتین کو 2100 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن پھر ان کے ساتھ فریب کیوں کیا؟‘‘

Published: undefined

قومی ترجمان اتل لونڈھے پاٹل نے پریس کانفرنس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ چینی مل، مکھانہ کا نام تو لیتے ہیں، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔ سچ تو یہی ہے کہ– ایسا کوئی سگا نہیں، جسے بی جے پی نے ٹھگا نہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مہاراشٹر میں تینوں پارٹیوں میں رسہ کشی چل رہی ہے، جس کی وجہ سے وہاں سے بڑی بڑی صنعتیں شفٹ ہو رہی ہیں۔ روزگار ختم ہو رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اتل لونڈھے نے بہار کی عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی سے خاص طور پر محتاط رہیں، کیونکہ یہ غریب مخالف پارٹی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بہاری باشندوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی خواب تو بڑے بڑے دکھاتی ہے، لیکن کرتی کچھ نہیں۔ دربھنگہ میں ایمس کی مثال سب کے سامنے ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر ابھے دوبے نے بھی ایک پریس کانفرنس میں عوام سے اپیل کی کہ وہ بہار کے اقتدار پر بیٹھے نااہل لوگوں کو سبق سکھائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار میں آر ٹی آئی سے جانکاری مانگنے پر لوگوں کو موت ملتی ہے۔ یکے بعد دیگرے قتل نے پورے بہار کو خون آلود کر دیا ہے۔ قتل کی فہرست طویل ہے اور سبھی مہلوکین ایک شفاف حکومت چاہتے تھے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم بہار کے لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ جو آپ کے حق اور حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتا، اسے اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔ ایسی تاناشاہ حکومت کو بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined