قومی خبریں

غیر ملکی حیوانات و نباتات رکھنے والوں کو معلومات فراہم کرنی ہوں گی

غیر ملکی حیوانات و نباتات رکھنے والوں کو اب حکومت کو اس کی معلومات دینی ہوگی اور درآمد سے قبل اجازت لینا ضروری ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: غیر ملکی حیوانات و نباتات رکھنے والوں کو اب حکومت کو اس کی معلومات دینی ہوگی اور درآمد سے قبل اجازت لینا ضروری ہوگا۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے وائلڈ لائف محکمہ نے ایک مشاورت کا خط جاری کرکے خطرے میں پڑی نسل کی بین الاقوامی تجارت کانفرنس (سی آئی ٹی ای ایس) کی پہلی، دوسری اور تیسری شیڈول میں شامل غیر ملکی حیاتیات اور نباتات کے رجسٹریشن اور درآمد کے قوانین کا تعین کئے ہیں۔

Published: undefined

جن افراد کے پاس پہلے سے ایسے حیوانات یا نباتات ہیں انہیں بھی رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اگلے چھ ماہ تک رجسٹریشن کرنے پر انہیں ان حیاتیات اور پودوں کی درآمد کے ثبوت کے طور پر کوئی کاغذات نہیں دینے ہوں گے۔ چھ ماہ بعد انہیں اس کے لیے کاغذات پیش کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

سی آئی ٹی ای ایس کے پہلی شیڈول میں ایسے حیوانات یا پودے ہیں جو معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں۔ دوسری شیڈول میں ایسے حیوانات اور نباتات ہیں جو ابھی خطرے سے دوچار نہیں ہیں، لیکن جس طرح ان کا کاروبار ہو رہا ہے، مستقبل میں وہ معدوم ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں۔ تیسری شیڈول میں وہ حیوانات اور پودے ہیں جن کے لئے کسی دوسری کانفرنس کی جانب سے درخواست کی گئی ہے۔

Published: undefined

غیر ملکی حیوانات اور پودوں کے مالکان کو ان کی ریاستوں کے چیف وائلڈ لائف نگراں کو خاص فارمیٹ میں اس کی معلومات دینی ہوگی۔ ریاست کے چیف وائلڈ لائف نگراں براہ راست مشاہدہ کرکے دی گئی معلومات کا ملان کریں گے اور اس کے بعد انہیں ریکارڈ میں شامل کر کے چھ ماہ کے اندر آن لائن سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ رجسٹریشن کے بعد اگر ان میں سے کسی مخلوق یا پودے کی موت ہو جاتی ہے یا ان کا مالک اسے کسی اور فروخت یا سونپ دیتا ہے تو ایک ماہ کے اندر اس کی بھی معلومات دینی ہوگی۔

Published: undefined

غیر ملکی حیاتیات یا پودوں کی درآمد کے لئے ریاست کے چیف وائلڈ لائف نگراں کے پاس آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا اور ان سے این او سی (سرٹیفکیٹ)لینا ہوگا۔ اس کے بعد غیر ملکی تجارت ڈائریکٹوریٹ جنرل میں درخواست دینی ہوگی۔ مالک کے لئے بیرون ملک سے درآمد حیاتیات اور پودوں کی صحت کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو