قومی خبریں

ریوائنڈ 2025: ’یہ سال اپنوں کی بات سننے، ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنے والا تھا‘، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ آنے والا سال محض گزشتہ سال کی کارگزاریوں کا تسلسل نہیں ہوگا، بلکہ ہماری مشترکہ وابستگی کی تجدید ہوگا تاکہ ہم اپنی جمہوریت کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

آج سال 2025 کا آخری دن ہے، اور نئے سال سے عین قبل راہل گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک ہینڈل سے ’ریوائنڈ 2025‘ عنوان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں پورے سال ان کے ذریعہ عوام کے ساتھ گزارے گئے اہم لمحات اور مختلف تقاریب کو سمیٹا گیا ہے۔ جنوری سے لے کر دسمبر ماہ تک راہل گاندھی نے جتنی بھی یاترائیں اور اہم پریس کانفرنس کیں، سبھی چھوٹی چھوٹی کلپ کی شکل میں اس ویڈیو میں سمو دی گئی ہیں۔ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ ہو یا پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے ذریعہ رکھے گئے عوامی مسائل، ووٹ چوری کا انکشاف کرنے والی پریس کانفرنس ہو یا ذات پر مبنی مردم شماری کے سامنے مودی حکومت کے جھکنے کے بعد راہل گاندھی کے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس... سبھی کی جھلکی اس ویڈیو میں دیکھنے کو مل جاتی ہے۔

Published: undefined

اس ویڈیو کے ساتھ راہل گاندھی کچھ سطور بھی قلم بند کیے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ سال (2025) اپنے لوگوں کی بات سننے، ان کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑے رہنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنے کا تھا۔ میں نے جو بھی قدم اٹھایا، وہ ایک ہی یقین کی رہنمائی میں تھا، اور وہ ہے ’آئین ہر ہندوستانی کا تحفظ کرتا ہے، ہم اسے کمزور ہونے یا تباہ کیے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘‘ راہل گاندھی آئندہ سال کے عزائم بھی سامنے رکھتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’آنے والا سال محض اس جدوجہد کا تسلسل نہیں ہوگا، بلکہ ہماری مشترکہ وابستگی کی تجدید ہوگا تاکہ ہم اپنی جمہوریت کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو کو کانگریس نے بھی اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے کیپشن لگایا ہے کہ ’’ 2025 عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنے کا سال تھا۔ 2026 ہمارے مشترکہ عزم کی تجدید کرے گا تاکہ ہم اپنی جمہوریت کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔‘‘ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ہی راہل گاندھی کی مزید ایک ویڈیو ’ریوائنڈ 2025‘ عنوان سے ڈالی ہے، جس کے ساتھ کیپشن لگایا گیا ہے ’راہل گاندھی: محبت کی دکان‘۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی کو طلبا اور مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے، ان کے مسائل کو سنتے ہوئے اور اہم مسائل کو پارلیمنٹ میں رکھنے کا وعدہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ملاقاتیں 2025 میں مختلف اوقات میں ہوئی تھیں، جن کی جھلک اس ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined