قومی خبریں

ملک میں 56 انچی سینے والی نہیں بلکہ عوام کو دبانے والی کمزور حکومت ہے: پرینکا

وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے طنز کیا کہ عوام کی آواز کو دبانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت چھپن انچ کے سینے والی نہیں بلکہ کمزور حکومت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بارہ بنکی: وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے طنز کیا کہ عوام کی آواز کو دبانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت چھپن انچ کے سینے والی نہیں بلکہ کمزور حکومت ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

پرینکا گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا کے بیٹے اور پارٹی کے امیدوار تنج پونیا کی حمایت میں فتح پور میں منعقدہ عوامی جلسہ سے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے۔ عوام حق مانگتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ عوام کی آواز دبائی جاتی ہے۔ یہ چھپن انچ کے سینے والی نہیں بلکہ کمزور حکومت ہے۔ آپ ووٹ کے ذریعہ انہیں تبدیل کیجئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ جملہ والی حکومت ہے۔ جملوں کے علاوہ ملک کے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اس بار ان جملہ بازوں کو حکومت سے ہٹائیں۔ پی ایم کے پاس اپنے حلقہ وارانسی کے عوام سے بات چیت کرنے کا وقت نہیں تھا۔ گاوں کے غریب کسان پی ایم کا انتظار ہی کرتے رہے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس حکومت میں تشہیر تو بہت ہورہی ہے، وزیراعظم کی فوٹو بھی نظر آتی ہے۔ یہ پھیلا یا جارہا ہے کہ پہلے ملک میں کچھ ہوا ہی نہیں۔ کسان جانوروں سے پریشان ہیں۔ کسانوں کے انشورنس کا فائدہ صنعت کاروں کو مل رہا ہے، کسانوں کا قرض معاف کرنے کا پیسہ نہیں ہے لیکن صنعت کاروں کے قرض معاف کرنے کا پیسہ ہے۔ وزیراعظم کے بڑے بڑے انٹرویو آرہے ہیں، پر وہ کسی غریب کے گھر نہیں گئے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہاکہ ہم نے سابق وزیر خزانہ سے مشورہ اور تحقیق کرنے کے بعد ’نیائے یوجنا‘ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر غریب کو 72000روپے کی مدد سے ملک میں روزگار کے وسائل بڑھیں گے ساتھ ہی غریبی کو دور کیا جاسکے گا۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ ایسے لیڈر کو لائیں جو ان کے مسائل کی بات کرے اور انہیں حل کرے۔

Published: undefined

پرینکا نے عوامی جلسہ کے بعد معروف صوفی حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ دیوا شریف کی زیارت کی اور کانگریس کی جیت کے لئے دعا مانگی۔ اس کے بعد انہوں نے تنج پونیا کی حمایت میں ہیڈکوارٹر تک روڈ شو کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined