وسیم جعفر، تصویر سوشل میڈیا
جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ نے ہندوستانی عوام کو جو زخم دیا ہے، وہ اب بھی بالکل تازہ معلوم پڑ رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لوگ بلا تفریق مذہب اس حملے کے خلاف سڑک پر سراپا احتجاج دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد دنیائے کرکٹ میں بھی غم کی لہر دیکھنے کو ملی ہے۔ بیشتر کرکٹرس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹر وسیم جعفر نے بھی متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس حملہ کو بہیمانہ جرم سے تعبیر کیا ہے۔
Published: undefined
پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے۔ اس پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’جو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں نے کوئی میم کیوں نہیں پوسٹ کی، وہ جان لیں کہ یہ میم بنانے کا وقت نہیں ہے۔ میں سبھی سے حساس ہونے کی گزارش کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’28 کنبے غم منا رہے ہیں۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بربریت اور بہیمانہ تھا۔ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے، انسان کی جان اس سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘‘
Published: undefined
دراصل وسیم جعفر سوشل میڈیا پر بہت فعال رہتے ہیں۔ وہ کرکٹ شیدائیوں کے درمیان اپنے میمس اور مزیدار لطیفوں کے لیے مشہور ہیں۔ کچھ کرکٹ شیدائی پہلگام حملے پر بھی وسیم جعفر سے میمس کی امید کر رہے تھے، لیکن انھوں نے واضح کر دیا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور لوگوں کو بھی اس معاملے میں حساس ہونے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined