قومی خبریں

’یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے‘، وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس سے تیجسوی یادو کا خطاب

تیجسوی یادو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹر لسٹ میں ترمیم کے نام پر آپ کے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے، اس لیے آپ سب ہوشیار رہیں اور ایسا نہ ہونے دیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (ویڈیو گریب)</p></div>

پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (ویڈیو گریب)

 

پٹنہ کے گاندھی میدان میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے، یہ ہم سب کا ہندوستان ہے۔ نہ صرف وقف املاک پر قبضہ کرنے کی تیاری ہے بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور دلتوں کے ووٹ دینے کے حق کو  بھی صلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ واضح ہو کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پٹنہ پہنچی ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’ملک کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم لوگ ہیں۔ آج جس طرح سے ملک کے حالات ہیں، اس بل کی مخالفت کرنی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ اب جب کہ بی جے پی اقتدار سے محروم ہونے جا رہی ہے تو اقلیتوں، غریبوں، پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلتوں کے حق رائے دہی کو چھینا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹ میں ترمیم کے نام پر آپ کے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے، اس لیے آپ سب ہوشیار رہیں اور ایسا نہ ہونے دیں۔‘‘

Published: undefined

’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’سازش کے تحت مسلم سماج کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، لیکن راشٹریہ جنتا دل اور ہمارے لیڈر لالو پرساد یادو مسلم سماج کے ساتھ ہیں اور آخری سانس تک ہم لوگ آپ کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک ہندوستان کی سرزمین کا ایک ایک انچ، ہر صفحہ چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے کہ آزادی کی لڑائی میں ہندو ہو یا مسلمان، سکھ ہو یا عیسائی، سب نے قربانیاں دی ہیں۔ یہ ملک کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined