قومی خبریں

ملک کو فروخت کرنے والا بجٹ: اجے کمار للو

یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بے روزگاری سب سے اعلی سطح پر ہے۔ موجودہ حکومت اپنی میعاد کار میں نوجوانوں کو روزگار دینے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن، کسان، نوجوان اور بے روزگار مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے، ایل آئی سی، طبی سہولیات جیسی عوامی شعبے میں نجکاری کو بڑھاوا دینا منتخب سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی کی نمائندگی کرنے والی خاتون سیکورٹی، نوجوان کے روزگار کے نام پر یہ بجٹ اک دم خاموش ہے۔ تعلیم، صحت، روزی روٹی اور سیکورٹی دینا جمہوری حکومت کی اولین ترجیح اور عوام کا بنیادی حق ہے، اسے سرمایہ کاروں کے حوالے کرنا عوام کے ساتھ اعتماد شکنی جیسا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش زراعت پر مبنی ریاست ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ لوگ روزی روٹی زراعت پر مبنی ہے۔ لگاتار کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا دعوی کرنے کے بعد بھی اس بجٹ میں کسانوں کے لئے کچھ خاص اقدام نہیں کیے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے زراعی شعبے کے انشورنس میں کسانوں کی شراکت داری بڑھانے کی بات کہی لیکن تباہ ہونے والی فصلوں کا کتنا معاوضہ کسانوں کو مل رہا ہے اس بارے میں کچھ بھی صاف نہیں بتا سکیں۔ اس سے صرف انشورنس کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ بے روزگاری سب سے اعلی سطح پر ہے۔ موجودہ حکومت اپنی میعاد کار میں نوجوانوں کو روزگار دینے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined