قومی خبریں

منکی پوکس کا دہلی میں تیسرا معاملہ، مزید ایک نائیجیریائی شخص میں انفیکشن کی تصدیق

منکی پوکس کے تازہ معاملے نے دہلی میں لوگوں کو مزید خوف زدہ کر دیا ہے، متاثرہ شخص کو ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ایل این جے پی اسپتال منکی پوکس کے علاج کے لیے نوڈل اسپتال ہے۔

منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس
منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس 

راجدھانی دہلی میں منکی پوکس کا تیسرا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید ایک نائیجیریائی شخص اس انفیکشن کی زد میں آ گیا ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز دہلی میں 35 سالہ ایک نائیجیریائی شخص میں منکی پوکس کا انفیکشن ملا تھا۔ ساتھ میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس نے حال میں کوئی بیرون ملکی سفر نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

منکی پوکس کے تازہ معاملے نے دہلی میں لوگوں کو مزید خوف زدہ کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایل این جے پی اسپتال منکی پوکس کے علاج کے لیے نوڈل اسپتال ہے۔ ذرائع کے مطابق اسے گزشتہ پانچ دنوں سے بخار تھا اور جسم پر پھپھولے پڑ گئے تھے۔ اس کے سیمپل کو جانچ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ پیر کی شام کو برآمد ہوا جس میں وہ انفیکشن کا شکار پایا گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی واقع ایل این جے پی میں داخل پہلے منکی پوکس کے متاثرہ مریض کو چھٹی مل چکی ہے۔ اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار نے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ مریض پوری طرح سے ٹھیک ہے۔ ایل این جے پی میں داخل پہلے منکی پوکس متاثرہ مریض کے جسم کے لال زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined