
ایم پی کے وزیر اعلیٰ موہن یادو / تصویر ایکس
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک چونکانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پرہی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ یہاں جس محکمہ جنگلات پر جنگل اوردرختوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، اسی محکمہ کے دفتر سے صندل کا درخت کاٹ کر چور فرار ہوگئے۔ اس سنسنی خیز واردات کے بعد محکمہ کی سنجیدگی پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔
Published: undefined
یہ واقعہ بھوپال کے 74 بنگلہ علاقے میں پیش آیا، جہاں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (سی سی ایف) کا دفتر واقع ہے۔ رات گئے نامعلوم چوروں نے صندل کے تین درخت آری سے کاٹ ڈالے۔ اتنا ہی نہیں چور ایک درخت ساتھ لے کر فرار ہونے میں بھی کامیاب رہے جبکہ باقی دو درختوں کو کاٹ کر وہیں چھوڑ دیا۔ محکمہ نے پولیس میں واقعہ کی شکایت درج کرائی ہے۔
Published: undefined
محکمہ جنگلات کا دفتر شہر کے سب سے پوش اور محفوظ مانے جانے والے علاقوں میں واقع ہے۔ یہاں کئی وزراء، سابق وزراء، قائد حزب اختلاف، سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے بنگلے موجود ہیں۔ جس جگہ چوری ہوئی ہے اس کے بلکل قریب ہی وزیر حیوانات لکھن پٹیل کی رہائش گاہ بھی جہاں 24 گھنٹے سیکورٹی گارڈ تعینات رہتے ہیں۔
Published: undefined
اتنے ہائی پروفائل اور محفوظ مانے جانے والے علاقے میں صندل کا درخت کاٹ کرلے جانا پولیس اور سیکورٹی بندوبست پر سنگین سوال کھڑے کرتا ہے۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ چور کس راستے سے آئے اور کس طرح درخت کاٹ کر بغیر کسی کی نظر میں آئے آسانی سے فرار ہوگئے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined