قومی خبریں

کسانوں پر لاٹھی چارج سے ناراض ٹکیت نے کہا ’یہ گوڈسے کو پوجنے والے لوگ ہیں‘

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ آر ایس ایس کے لوگ گوڈسے کا مندر بنوانا چاہتے ہیں، جو مہاتما گاندھی کے قاتلوں کو پوجتے ہیں، وہ کس طرح کا نیشنلزم پھیلا رہے ہیں؟‘‘

راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی 

زرعی قوانین کے خلاف زور و شور سے مہم چلا رہے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ہریانہ واقع کرنال میں کسانوں پر پولیس لاٹھی چارج کے بعد بی جے پی حکومت پر حملہ مزید تیز کر دیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے ایک جلسہ کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے لاٹھی چلوا کر ٹھیک نہیں کیا، اسے کبھی بھولا نہیں جائے گا۔ ہم نے تو تازندگی لڑائی لڑی ہے۔ آپ نے تو نہ انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی اور نہ ہی مغلوں کے خلاف۔‘‘

Published: undefined

راکیش ٹکیت نے اس طرح کے بیانات کے ذریعہ آر ایس ایس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور بی جے پی لیڈروں کو آر ایس ایس ذہنیت سے متاثر بتایا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آپ بچ کر نہیں جاؤ گے۔ آپ تو مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے کو پوجتے ہو۔ ان کا کیا رشتہ ہے اس سے؟ یہ آر ایس ایس کے لوگ گوڈسے کا مندر بنوانا چاہتے ہیں۔ جو مہاتما گاندھی کے قاتلوں کو پوجتے ہیں، وہ کس طرح کا نیشنلزم پھیلا رہے ہیں؟‘‘

Published: undefined

ٹکیت نے اپنے بیان کے دوران میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بننا ہے تو ستیہ پال ملک جیسا بنو، جو گورنر ہوتے ہوئے یہ کہنے کی ہمت رکھتے ہیں کہ کھٹر نے کسانوں پر لاٹھیاں چلوا کر غلط کیا۔‘‘ یہاں قابل ذکر ہے کہ ستیہ پال ملک نے گزشتہ دنوں کرنال میں کسانوں پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیے جانے کی مذمت کی تھی اور اسے افسوسناک امر ٹھہرایا تھا۔ انھوں نے لاٹھی ارج کا حکم دینے والے افسر کو فوری طور پر برخاست کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ستیہ پال ملک نے تو یہاں تک کہا تھا کہ مرکز کی طرف سے طاقت استعمال کرنے کا حکم نہیں ہوا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ کسانوں کو پٹوا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined