قومی خبریں

نہ بجلی کٹے گی نہ رسوئی گیس ختم ہوگی، بے فکر رہیں ہمارے پاس فُل اسٹاک ہے: مرکزی حکومت

حکومت کا کہنا ہے کہ گھریلوں صارفین کی ضرورتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جہاں ایک طرف سخت فیصلے لیے گئے ہیں، وہیں دوسری جانب صنعتی اداروں کے لیے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، سوشل میڈیا&nbsp;@narendramodi</p></div>

فائل تصویر، سوشل میڈیا @narendramodi

 

پوری دنیا میں جاری کشیدگی اور بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات کے درمیان ہندوستان اپنی توانائی کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار نظر آ رہا ہے۔ ہندوستانی حکومت کی 3 اہم وزارتوں (کوئلہ، پٹرولیم اور خارجہ) نے آج مشترکہ طور پر اس تعلق سے معلومات فراہم کی ہیں۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں نہ تو کوئلے کی کمی ہے اور نہ ہی پٹرول-ڈیزل کی۔ گھریلوں صارفین کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لیے جہاں ایک طرف سخت فیصلے لیے گئے ہیں، وہیں دوسری جانب صنعتی اداروں کے لیے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ملک میں بجلی کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس مانگ کا تقریباً 70 فیصد حصہ آج بھی کوئلہ پر مبنی پیداوار سے پورا ہوتا ہے۔ وزارت کوئلہ کے افسر سنجیو کمار کسّی نے صورتحال واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کو کسی بھی ممکنہ بجلی بحران سے بچانے کے لیے بہت پہلے سے ہی تیاریاں کر لی گئی تھیں۔ موجودہ وقت میں ملک کے پاس 55 میٹرک ٹن (ایم ٹی) کوئلے کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ یہ اسٹاک آئندہ 24 دنوں تک ملک بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہے۔ ’کول انڈیا‘ کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ ریاستوں کو ان کی ضرورت کے مطابق کوئلے کی فراہمی یقینی بنائے جائے، تاکہ کسی بھی ریاست کو اندھیرا کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

وزارت پٹرولیم کی سُجاتا شرما نے گھریلو صارفین کے لیے راحت بھری خبر دی ہے۔ جنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ لیا ہے، تاکہ عام آدمی کے رسوئی گھر پر دباؤ نہ بڑھے۔ اب فارما، زراعت، اسٹیل اور ٹیکسٹائل جیسے تقریباً 16 اہم صنعتی شعبوں کو مارچ 2026 سے قبل ان کی اوسط کھپت کا صرف 70 فیصد کمرشل ایل پی جی ہی الاٹ کیا جائے گا۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ گھریلو ایل پی جی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت پٹرولیم نے کالابازاری کرنے والوں پر بھی نکیل کسی ہے۔ حالیہ دنوں میں پورے ملک میں ہزاروں چھاپے مارے گئے اور 56000 سے زائد سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں۔ لاپرواہی برتنے والے 51 ڈسٹری بیوٹرس کو معطل کر دیا گیا ہے، جس سے واضح طور پر یہ پیغام جاتا ہے کہ سپلائی چین مین کسی بھی طرح کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Published: undefined

توانائی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحدوں پر جاری کشیدگی بھی ہندوستان کے لیے اہم ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ان خبروں کو سرے سے خارج کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان ’آبنائے ہرمز‘ سے جہازوں کے گزرنے کے بدلے ایران کو ٹول دینے پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان ہمیشہ سے بلا تعطل عالمی تجارت اور جہاز رانی کی آزادی کے حق میں رہا ہے۔ ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا استقبال کرتے ہوئے امن کی اپیل کی ہے، کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف انسانی بحران پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی توانائی نیٹورک کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا فعال کردار ہمارے لیے باعث فکر: کانگریس