قومی خبریں

عوام میں اس قدر غصہ ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں: تیجسوی یادو

وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں کھاد کی قلت سے پریشان کسانوں کے پولیس پر حملے کے واقعے پر طنز کستے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ عوام میں اتنا اشتعال ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں ہیں۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں کھاد کی قلت سے پریشان کسانوں کے پولیس پر حملے کے واقعے پر حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ عوام میں اتنا اشتعال ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں ہیں۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے بدھ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر نالندہ میں کھاد کی قلت سے پریشان کسانوں کے پولیس پر حملے کے واقعے کا ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’بہار میں کھاد کی شدید قلت کی وجہ سے کسان مشتعل ہیں۔ ویڈیو ڈبل انجن حکومت کے ٹربل کاری وزیر اعلیٰ کے ہوم ضلع نالندہ کا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) حکومت سے کسان، نوجوان، تاجر، ملازم، بے روزگا ر، طلباء اور غریب سب پریشان ہیں۔ عوام میں اتنا اشتعال ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں ہیں۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ نالندہ میں کھاد کے لیے پریشان کسان منگل کو مظاہرہ کر رہے تھے۔ دریں اثناء کسانوں کو سمجھانے اور جام ختم کرانے گئے اسلام پور تھانہ کے داروغہ جالندھر منڈل پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ بھیڑ میں شامل کچھ لوگوں نے ان پر لاٹھی سے حملہ کر دیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined