قومی خبریں

کرناٹک حکومت کو خطرہ نہیں: جی ٹی دیوے گوڑا

کرناٹک کے اعلی تعلیم کے وزیر جی ٹی دیوے گوڑا نے سنیچر کو کہا کہ ہمیں حالیہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے سبق لینا چاہئے لیکن ریاست میں کانگریس۔جنتا دل (سیکولر) اتحاد حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک کے اعلی تعلیم کے وزیر جی ٹی دیوے گوڑا نے سنیچر کو کہا کہ ہمیں حالیہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے سبق لینا چاہئے لیکن ریاست میں کانگریس۔جنتادل (سیکولر) اتحاد حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Published: undefined

دیوے گوڑا نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑا سبق ہے۔ اتحاد کے لیڈروں کو شکست تسلیم کرنی چاہئے اور ہمیں عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ اعلی تعلیم کے وزیر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سچ ہے کہ انتخابات میں ووٹروں نے ہمیں مسترد کردیا ہے لیکن اس فیصلے سے اتحادی حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ہے اور حکومت اپنی پانچ برس مدت کار مکمل کرے گی۔

Published: undefined

جنتادل (ایس) کے سینئر لیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا سمیت تمام لیڈروں نے عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔ سابق وزیراعظم تمکور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔

Published: undefined

جی ٹی دیوے گوڑا نے کہاکہ اس شکست کو اتحاد ایک چیلنج کے طورپر لے گا اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرکے اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں رہیں گے اور حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی کو لبھانے کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو موقع نہیں دیں گے۔

Published: undefined

دیوے گوڑا نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد بھیجی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست اور کسانوں کی مانگ پر غورکریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس۔جنتادل (سیکولر) دونوں جماعتوں میں مایوسی کا ماحول نہیں ہے کیونکہ جمہوریت میں ہار اور جیت عام بات ہے۔

Published: undefined

اس در میان، سینئر لیڈر بی سی پاٹل نے واضح طورپر کہا کہ ان کا کانگریس چھوڑنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا کے کچھ حلقوں میں اس طرح کی افواہ چل رہی ہے۔ یہ رپورٹ دور دور تک سچ نہیں ہے اور ان کا بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Published: undefined

پاٹل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے کسی نے بھی ان سے اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے رابطہ نہیں کیا ہے۔ بھگوا پارٹی میں شامل ہونے کے لئے انہیں وزیر کے عہدہ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined