قومی خبریں

بودھ گیا میں جاپانی خاتون سے دو لاکھ یین کی لوٹ، ایک گرفتار

جاپانی خاتون یوکو موموس نے کئی سال قبل بودھ گیا کے بکرور گاؤں کے رہنے والے انوپ کمار سے شادی کی تھی۔ یہ دونوں مل کر بودھ گیا میں ایک این جی او بھی چلاتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

بہار میں گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقے میں بائک پر سوار چار مجرموں نے ایک جاپانی خاتون سے دو لاکھ یین لوٹ لیے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جاپانی خاتون یوکو موموس کے شوہر انوپ کمار نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ہم جاپان جانے کے لیے بودھ گیا سے نکلے تھے اور ہمیں گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ پکڑنی تھی۔ اسی وقت بودھ گیا کے ورما مونیسٹری کے قریب چار نامعلوم افراد نے ہماری کار میں کوئی چیز پھینک دی اور گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع دینے لگے۔ جب ہم نے گاڑی روکی تو انہوں نے ہمارے دونوں چہروں پر کوئی کیمیکل پھینک دیا جس سے ہم بے ہوش ہوگئے۔ جب ہوش آیا تو دیکھا کہ میری بیوی کے بیگ میں رکھے 2 لاکھ یین اور کچھ کاغذات غائب تھے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے کہا کہ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بودھ گیا پولیس نے اس سلسلے میں ایک مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت کلدیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعے میں ملوث دیگر تین مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جاپانی خاتون یوکو موموس نے کئی سال قبل بودھ گیا کے بکرور گاؤں کے رہنے والے انوپ کمار سے شادی کی تھی۔ یہ دونوں مل کر بودھ گیا میں ایک این جی او بھی چلاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined