قومی خبریں

کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، طلبا سہولتوں کی جگہ چیلنجز کا انتخاب کریں: پی ایم مودی

مودی نے آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں ملنے کے بعد آپ سب کے لیے زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

کانپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے کانووکیشن کی تقریب میں طلباء کو زندگی میں کامیابی کے شارٹ کٹ تلاش کرنے سے بچتے ہوئے سہولیات والے راستوں کا انتخاب کرنے کے بجائے چیلنجز کو قبول کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

مودی نے آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں ملنے کے بعد آپ سب کے لیے زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے طلباء کو پیغام دیا ’’آج سے شروع ہونے والے سفر میں آپ کو سہولت کے لیے شارٹ کٹ بھی بہت لوگ بتائیں گے۔ لیکن میرا مشورہ یہ ہوگا کہ آپ ’سہولیات‘ کا انتخاب نہ کریں، بلکہ ’چیلنجز‘ کا انتخاب ضرور کریں۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، زندگی میں چیلنجز ضرور پیش آئیں گے، جو لوگ ان سے بھاگتے ہیں، وہ ان کا شکار بن جاتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی احساسات کو مزید جاننے کی کوشش کبھی ختم نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے جڑنے کی ہماری خواہش اور ذمہ داری کو کبھی بھی بوجھ تلے دبنے سے نہیں دینا چاہیے۔

Published: undefined

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ادارے کے کانووکیشن کی تقریب میں 1723 طلباء کو مختلف کورسز کی آن لائن ڈگریاں پیش کیں۔ مودی کانپور کے ایک روزہ دورے کے لیے صبح تقریباً 11 بجے یہاں چکری ہوائی اڈے پر پہنچے۔ جہاں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined