نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ’’کس بات کی معافی؟ پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے کی؟ بالکل نہیں!
Published: undefined
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے آج جب ارکان کی معطلی واپس لینے کی بات کی تو نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اس سلسلے میں کہا کہ جب تک اپوزیشن کے ارکان معافی نہیں مانگ لیتے ان کی معطلی واپس نہیں لی جاسکتی۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپوزیشن کے دھرنے کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کی معطلی پوری طرح سے غیر جمہوری ہے اور یہ جمہوریت کو مارنے اور اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک آواز ہوکر حکومت کے اس فعل کی مذمت کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined