قومی خبریں

پٹرول ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں: گڈکری

مرکزی سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں پرپابندی عائد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں پرپابندی عائد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گاڑی ساز کمپنیوں کی تنظیم سیام کے 59 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے لئے کوئی میعاد طے نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت بجلی اور متبادل ایندھنوں سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے کیونکہ ملک پر پٹرولیم درآمدات کا سات لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بوجھ پڑتا ہے۔ ساتھ ہی آلودگی کے سنگین مسئلہ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ گاڑی صنعت اس وقت مسائل کے دور سے گزر رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے صنعت کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

گڈکری نے بتایا کہ انہوں نے سیام کو مشورہ دیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے وہیکلز لون کی دستیابی کم ہونے کے حالات کو دیکھتے ہوئے گاڑی کمپنیاں اپنا این بی ایف سی بنا کر وہیکلز لون دے سکتی ہیں۔ اس سے انہیں فروخت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت اپنی طرف سے گاڑی اور دوسرے قرضوں کی دستیابی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔صنعت بھی اس میں تعاون کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

اس مہینے کی پہلی تاریخ سے لاگو نئے آٹو وہیکلز ایکٹ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش جرمانہ زیادہ رکھنے کی بالکل نہیں ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ حادثات کم ہوں تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال پانچ لاکھ سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو اپنی جان گنواني پڑتی ہے۔

Published: undefined

کچھ ریاستوں کی طرف سے ایکٹ کو لاگو نہیں کئے جانے کے سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ 20 ریاستوں کی نقل و حمل وزراء کی کمیٹی نے اس کا مسودہ بل تیار کیا تھا جس میں سات سیاسی پارٹیوں کی نمائندگی تھی۔ اس کے بعد بل پارلیمنٹ کی مشترکہ اسٹینڈنگ کمیٹی اور قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا۔

Published: undefined

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ حکومت مکمل طورپر گاڑی کی صنعت کے ساتھ ہے۔ فروخت بڑھانے کے لئے صنعت کاجو بھی مشورہ ہو وہ حکومت کو دے۔ حکومت ان پر غور کرے گی۔ گڈکری نے کہا کہ کاروبار کے نشیب و فراز، نفع نقصان کا دور آتا رہتا ہے۔ اس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے. گاڑی صنعت کی کامیابی کی کہانی بہت اچھی رہی ہے اور خود اعتمادی کے بل پر وہ اس فراز کے دور سے نکل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھاکر مقامی مارکیٹ میں کم فروخت کی تلافی کی جا سکتی ہے. اس کے لئے حکومت بھی ضروری حوصلہ افزائی کے منصوبہ بنا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined