قومی خبریں

ملک کو بچانے کے لئے ’چوکیدار‘ تبدیل کرنے کی ضرورت: سیتارام یچوری

یچوری نے کہا کہ ہم لوگ اگلے انتخاب میں ’چوکیدار مودی‘ کو شکست سے دو چار کریں گے۔ ملک کو ایسے چوکیدار کی ضرورت نہیں ہے جس کی موجودگی میں ملک میں معاشی لوٹ مار ہو رہی ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/cpimspeak">@cpimspeak</a>
تصویر / @cpimspeak 

کولکاتا: مرکزی میں متبادل جمہوری حکومت کے قیام کی ضرورت پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ ”چوکیدار کے دوراقتدار میں ملک کو لوٹ مار اور فرقہ واریت کا بول بالا ہے اور یہ صورت حال ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

یچوری نے کہا کہ ہم لوگ اگلے انتخاب میں ’چوکیدار مودی‘ کو شکست سے دوچارکریں گے۔ملک کو ایسے چوکیدار کی ضرورت نہیں ہے۔جس کی موجودگی میں ملک میں معاشی لوٹ مار ہورہا ہے اور ناکامیوں کو فرقہ واریت کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں بایاں محاذ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک میں لوٹ مارکیا گیا ہے اور اب انتخابات سے قبل اس کی فصل کانٹے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ ملک اس وقت تبدیلی کا خواہاں ہیں اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ملک میں ہمہ گیر تبدیلی کی ضرورت ہے۔یچوری نے کہا کہ ہم مودی کو شکست دینا اس لیے نہیں چاہتے ہیں کہ ہم انہیں پسند نہیں کرتے ہیں۔بلکہ اس لیے تبدیلی چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس متبادل ہیں۔ہم ملک میں متبادل سیکولر اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کوشش کرتے رہے ہیں۔

مرکزی بجٹ کو جملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ممتا بنرجی کی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ دونوں حکومت یکساں ہے اور ایک ہی سکہ کے دور خ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو