قومی خبریں

پیگاسس جاسوسی معاملہ کی تفتیش کے لئے مغربی بنگال حکومت نے پینل تشکیل دیا

یہ فیصلہ اس فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد لیا گیا ہے جس میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سمیت ان لوگوں کے نام شامل ہیں، جن کی ممکنہ طور پر موبائل کی جاسوسی کرائی گئی

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں پیگاسس فون ہیکنگ گھوٹالہ کی جانچ کے لئے ایک پینل تشکیل دیا ہے۔ سبکدوش جج ایم وی لوکر اور جیوترمے بھٹاچاریہ اس پینل کی سربراہی کریں گے۔ یہ فیصلہ اس فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد لیا گیا ہے جس میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سمیت ان لوگوں کے نام شامل ہیں، ممکنہ طور پر جن کے موبائل کی اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کرائی گئی۔

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ اس حوالہ سے جانچ کرے گی کہ آخر پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کس طرح کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ یہ مختصر اقدام دوسروں کو بھی جگانے کا کام کرے گا۔ ہم چاتے ہیں کہ تفتیش کا عمل جلد از جلد مکمل ہو۔ کیونکہ بنگال کے کئی افراد کے فون ٹیپ کیے گئے ہیں۔

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

خیال رہے کہ پیگاسس معاملہ پر حزب اختلاف کے لیڈران لگاتار مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اس معاملہ کی تفتیش کے لئے جے پی سی تشکیل دینا چاہیے یا پھر تفتیش کے لئے سپریم کورٹ کے کسی جج کو مقرر کیا جائے۔ پی چدمبرم نے گزشتہ روز کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کو پیگاسس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے، انہیں یہ واضح کرنا چاہیے کہ کیا جاسوسی کرائی گئی تھی؟

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ آئی ٹی پر مرکزی کمیٹی کے ذریعے تفتیش کے مقابلہ جے پی سی (جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی) کے ذریعے تفیش زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر پیگاسس جاسوسی معاملہ پر فرانس اور اسرائیل کی حکومتیں تحقیقات کا حکم دے سکتی ہیں تو پھر ہندوستان کی حکومت کیوں نہیں؟

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

وہیں، شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اتوار کے روز پوچھا کہ پیگاسس کے ذریعے سیاسی لیڈران اور صحافیوں کی جاسوسی کی فنڈنگ آخر کس نے کی؟ انہوں نے اس کا موازنہ ہیروشیما ایٹم بم حملے سے کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے شہر میں تو حملے سے لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ پیگاسس کے ذریعے لوگوں کی آزادی کی موت ہوئی ہے۔

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2021, 3:40 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز