قومی خبریں

بدل رہا ہے موسم، کہیں گرمی کی شروعات تو کہیں ٹھنڈ اور بارش کا اثر

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں موسم گرمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں پنجاب، ہریانہ میں صبح کے وقت ہلکا کہرا رہ سکتا ہے۔ بہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا موسم / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کا موسم / آئی اے این ایس

 

ملک کے کئی حصوں میں موسم میں اچانک ہوئی تبدیلی نے لوگوں کو ایک بار پھر ٹھنڈ کا احساس کرا دیا ہے۔ کئی علاقوں میں دن میں ہلکی دھوپ اور معمول کے درجہ حرارت کے بعد رات میں سردی بڑھ گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور دیگر موسم ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم کا مزاج الگ الگ طرح سے دکھائی دے رہا ہے۔ کہیں گرمی کی شروعات ہو رہی ہے، تو دوسری طرف کہیں ٹھنڈ اور بارش کا اثر بھی بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موسم اب گرمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں تیز ہواؤں اور ہلکی ٹھنڈ کے بعد سورج کی تپش بڑھنے لگی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں دن میں آسمان صاف رہے گا اور دھوپ میں ہلکی گرمی کا احساس بھی ہوگا۔ ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اگلے کچھ دنوں تک درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہونے کی امید ہے جس سے مارچ کے وسط تک گرمی کا اثر اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی بات کی جائے تو آج (8 مارچ) یہاں موسم مستحکم اور صاف رہنے کے آثار ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ریاستوں کے زیادہ تر حصوں میں دن خشک رہے گا اور گرمی کی شروعات کا احساس ہونے لگا ہے۔ حالانکہ علاقے کی بنیاد پر موسم میں ہلکی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ درجہ حرارت کے 26 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی امید ہے۔ لکھنؤ، کانپور اور وارانسی جیسے شہروں میں یہ 30-28 ڈگری تک کا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

صبح کے وقت مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں جیسے سہارنپور، میرٹھ اور آگرہ میں ہلکا کہرا یا دھند رہ سکتا ہے جو دوپہر تک ختم ہو جائے گا۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کے درمیان رہے گی جو موسم کو معمول پر بنائے رکھے گی۔ اس دوران بارش یا آندھی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

میدانی علاقوں میں پنجاب، ہریانہ میں صبح کے وقت ہلکا کہرا چھایا رہ سکتا ہے، لیکن دن کے چڑھنے کے ساتھ موسم صاف ہو جائے گا۔ اتر پردیش میں لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا اور موسم زیادہ تر خشک ہوگا۔

Published: undefined

مشرقی ہند میں موسم کا مزاج تھوڑا نم رہے گا۔ بہار میں آج ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا لیکن ہوا میں نمی کی وجہ سے اومس کا احساس ہو سکتا ہے۔ سکم میں بھی محکمہ موسمیات نے 8-7 مارچ کو آندھی طوفان کے ساتھ بارش کی وارننگ دی ہے۔ اروناچل پردیش اور آسام کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

جنوبی ہند میں تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں گرم اور اومس بھرا موسم رہنے کا امکان ہے۔ چنئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے اور ہوا میں نمی کی سطح 60 سے 70 فیصد تک رہے گی۔ کیرالہ میں ہلکی بارش کے آثار ہیں خاص کر ساحلی علاقوں میں۔ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرناٹک اور آندھرا پردیش میں موسم زیادہ تر صاف اور خشک رہے گا، لیکن دن کے وقت گرمی کا اثر بڑھے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined