قومی خبریں

صدر جمہوریہ کا دورہ جموں و کشمیر ہمارے لئے خوش آئند بات ہے: الطاف بخاری

الطاف بخاری نے کہا کہ ’صدر جمہوریہ کی جموں و کشمیر آمد انتہائی خوش آئند بات ہے اس دورے سے انہیں یہاں کے معاملات کو گہرائی سے تجزیہ کرنے کا موقعہ ملے گا‘۔

الطاف بخاری، تصویر یو این آئی
الطاف بخاری، تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

سری نگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورہ جموں و کشمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف صدر جمہوریہ کو اس دورے سے یہاں کے معاملات کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کا موقعہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات جموں و کشیمیر کے لئے سب سے اچھی بات ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

Published: undefined

الطاف بخاری نے کہا کہ ’صدر جمہوریہ کی جموں و کشمیر آمد انتہائی خوش آئند بات ہے اس دورے سے انہیں یہاں کے معاملات کو گہرائی سے تجزیہ کرنے کا موقعہ ملے گا‘۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ ’ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اس کے بارے میں بہتر جانتے ہیں، تاہم دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خاص طور پر ہمارے لئے اچھی بات ہے‘۔ ان کا اسمبلی نشستوں کی سرنو حد بندی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ریاستی درجے کی فوری بحالی کے بعد یہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے چاہئیں تاکہ جمہوریت بنیادی سطح پر استوار ہوسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو