قومی خبریں

مسائل سے توجہ ہٹانے کی بی جے پی کی سیاست کا پردہ فاش: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ملک میں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کرتی ہے اور انتخابی نتائج سے واضح ہوگیا کہ عوام نےاسے مسترد کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک میں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کرتی ہے اور انتخابی نتائج سے واضح ہوگیا کہ عوام نےاسے مسترد کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت کی جم کر تعریف کی۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے یہاں ریاست کی جھابوآ اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کو ملنے والی فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ بالا اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھابوآ ہی نہیں ہریانہ، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور دیگر ضمنی انتخابات کے نتائج سے واضح ہے کہ عوام نے توجہ ہٹانے کی سیاست کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ عوام بی جے پی سے مایوس ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے سینیئر رہنما نےکہا کہ کچھ وقت پہلے ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے مقابلے میں آج جو نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے صاف ہے کہ ملک کے عوام بی جے پی کے اقتدار میں مایوس ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں ترقی نہیں ہے اور نہ ہی عام لوگوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے سامنے بے روزگاری اور بدحال معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن مرکزی حکومت ان مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کبھی نیشنلزم (قوم پرستی، راشٹر واد)، کبھی دفعہ 370 تو کبھی پاکستان کی بات کرکے عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ مرکز کی موجودہ حکومت نے کبھی بھی عام آدمی، غریب اور کسانوں کے حقوق، ان کے مفاد کی باتیں نہیں کیں۔ اسی باعث ملک میں کسادبازاری (مندی) کا دور ہے لیکن مدھیہ پردیش حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کوئی فرق نہیں پڑا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بینکنگ سیکٹر کی کیا حالت ہے، یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔

Published: undefined

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے سلسلے میںکمل ناتھ نے کہا کہ وہاں بی جے پی کو اپنی حکومت بنانے کی کوشش بھی نہیں کرنا چاہیے۔ اسے وہاں کےعوام نے مسترد کر دیا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کی قیادت کی وجہ سے ہی کانگریس کے انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔ محترمہ گاندھی نے سنہ 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اپنا جوہردکھایا تھا جب انہوں نے اٹل بہاری کی قیادت والی بی جے پی کو شکست دی تھی۔ اس وقت بھی 'شائننگ انڈیا' کا جملہ چھوڑا گیا تھا۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے جھابوآ کے عوام کے تئیں بھی شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہاں کے عوام نے کانگریس کو فتح دلاکر حقیقت کا ساتھ دیا۔ ریاست میں گذشتہ 15 برسوں سے بی جے پی عوام کو دھوکے میں رکھ کر ورغلا رہی تھی۔ اب عوام سب کچھ سمجھ گئے ہیں ،یہ بات بی جے پی اور اس کے رہنماؤں کو بھی اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے۔ بعدازاں کمل ناتھ ریاستی کانگریس کے ہیڈکوارٹر بھی پہنچے اور وہاں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کیا۔ کارکنان نے جھابوآ میں پارٹی کی فتح کے لیے کمل ناتھ کا گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined