قومی خبریں

پارلیمنٹ میں منی پور معاملہ پر ہنگامہ آرائی جاری، راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

منی پور معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہونے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا</p></div>

لوک سبھا

 

نئی دہلی: اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبے پر بضد ہیں۔ راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کر دی۔ لگاتار ہنگامہ آرائی کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر، لوک سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا، جس کے سبب اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Published: undefined

لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔

Published: undefined

اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے پوچھا ’’آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ وقفہ سوالات چلایئے۔ آل پارٹی میٹنگ میں بھی میں نے سب کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایوان اصول و ضوابط کے مطابق چلتا ہے، ہنگامہ آرائی سے نہیں چلتا۔‘‘

Published: undefined

اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت کے لئے پوری تعداد ہے۔ وہ بولتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا، اس لیے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined