قومی خبریں

’حقیقت یہی ہے کہ الیکشن کمیشن خود ہی ووٹ چوری کروا رہا‘، ایس آئی آر پر ہنگامہ کے درمیان کھڑگے کا تلخ تبصرہ

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایس آئی آر میں بہت ساری خامیاں ہیں، دوسری طرف بی ایل او پر بہت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ایک طرف ایس آئی آر سے متعلق اپوزیشن پارٹیاں طرح طرح کے خدشات ظاہر کر رہی ہیں، اور دوسری طرف مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر درجنوں بی ایل او کی اموات کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بذات خود ووٹ چوری کے عمل میں ملوث ہے۔ انھوں نے یہ تلخ تبصرہ مشہور میڈیا ادارہ ’اے بی پی‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس گفتگو پر مبنی ویڈیو کے کچھ حصے کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کیے ہیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں کانگریس صدر کھڑگے کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’’ایک طرف ایس آئی آر میں بہت ساری خامیاں ہیں، دوسری طرف بی ایل او پر بہت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سچائی یہی ہے کہ الیکشن کمیشن خود ہی ’ووٹ چوری‘ کروا رہا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’الیکشن کمیشن کا کام صاف ستھری ووٹر لسٹ تیار کرنا ہے۔ ووٹر لسٹ میں جن کا نام نہیں ہے، ان کا نام جوڑنا ہے۔ اس کے برعکس وہ ووٹر لسٹ میں دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کے نام کاٹ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کانگریس صدر کہتے ہیں کہ ’’الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کرتا ہے اور انتخاب کے دن نئی ووٹر لسٹ تھما دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماری لڑائی ای وی ایم کے خلاف بھی ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں گڑبڑی رہا ہے اور ای وی ایم کے ذریعہ ’ووٹ چوری‘ کو انجام دے رہا ہے۔‘‘ انھوں نے موجودہ وقت میں ہندوستانی آئین کو لاحق خطرہ کا ذکر بھی اپنی گفتگو کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہم آئین کا احترام کرتے ہیں اور اسے بچانے کے لیے لڑتے رہیں گے۔ راہل گاندھی جی نے ملک بھر میں آئین کو بچانے کی بات کی اور لوگوں کو بیدار کیا۔‘‘

Published: undefined

آئین بنانے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ’’ڈرافٹنگ کمیٹی کے سربراہ رہے ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک کے شہریوں کے مفاد میں آئین بنایا، لیکن آج بی جے پی آئین کی دھجیاں اڑانے کا کام کر رہی ہے۔ مودی حکومت ایک طرف آئین کی بے حرمتی کرتی ہے، دوسری طرف یومِ آئین منانے کا ڈھونگ کرتی ہے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آج ملک میں غریبوں کو صحیح ڈھنگ سے ریزرویشن نہیں مل رہا ہے، نوجوان بے روزگار ہیں۔ آئین کو جلانے اور منوسمرتی کی بات کرنے والے بی جے پی کے لوگ آج آئین کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ صرف دِکھاوا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined