قومی خبریں

انڈیگو مسافر طیارہ کا پچھلا حصہ لینڈنگ کے وقت رَنوے سے ٹکرایا، مسافر بال بال بچے

رانچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر ونود کمار نے بتایا کہ ’ٹیل اسٹرائیک‘ کے بعد طیارہ کی تکنیکی جانچ کی گئی۔ جانچ میں طیارہ کو پرواز کے لیے تکنیکی طور سے نااہل پایا گیا، جس کے بعد اسے فوراً گراؤنڈ کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو / آئی اے این ایس</p></div>

انڈیگو / آئی اے این ایس

 
IANS

انڈیگو ایئرلائن دھیرے دھیرے بحران والی حالت سے باہر نکل رہی ہے اور بیشتر مسافروں کا ریفنڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس درمیان انڈیگو کے ایک مسافر طیارہ کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق افسران نے بتایا کہ طیارہ حادثہ جمعہ کی شام تقریباً 7.30 بجے پیش آیا، جب طیارہ رانچی واقع برسا منڈا ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ کا پچھلا حصہ، یعنی ’ٹیل‘ رَنوے سے ٹکرا گیا۔ اس ٹکر سے طیارہ میں سوار تقریباً 70 مسافروں کو اچانک زوردار جھٹکا محسوس ہوا۔ طیارہ میں سوار مسافروں کے درمیان کچھ دیر کے لیے افرا تفری کا ماحول بھی بن گیا، حالانکہ عملہ کے اہلکاروں نے فوراً حالات کو سنبھال لیا۔

Published: undefined

رانچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر ونود کمار نے بتایا کہ ’ٹیل اسٹرائیک‘ کے بعد طیارہ کی تکنیکی جانچ کی گئی۔ جانچ میں طیارہ کو پرواز بھرنے کے لیے تکنیکی طور سے نااہل پایا گیا، جس کے بعد اسے فوراً گراؤنڈ کر دیا گیا۔ سیکورٹی پیمانوں کو توجہ میں رکھتے ہوئے طیارہ کو آگے کی پروازوں کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔

Published: undefined

اس واقعہ کی وجہ سے رانچی سے بھونیشور جانے والی انڈیگو کی اگلی پرواز کو رَد کرنا پڑا۔ اس سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ افسران کے مطابق کچھ مسافروں نے اپنا سفر منسوخ کر دیا، جبکہ کچھ نے اپنی پرواز کو ری شیڈیول کرایا۔ کچھ مسافروں کو متبادل انتظام کے تحت سڑک کے راستے سے بھونیشور بھیجا گیا۔

Published: undefined

ہوابازی شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ٹیل اسٹرائیک‘ ایک سنگین تکنیکی حادثہ مانا جاتا ہے، جس میں طیارہ کا پچھلا حصہ رَنوے سے ٹکرا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں طیارہ کی وسیع جانچ ضروری ہوتی ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی سیکورٹی لاپروائی سے بچا جا سکے۔ انڈیگو ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے وقت موسم اور رَنوے کے حالات کیسے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’وی بی-جی رام جی‘ کے نام سے جانا جائے گا منریگا! اب مزدوری کا کچھ حصہ ریاستوں کو بھی کرنا ہوگا ادا، دونوں میں ہیں 5 بڑے فرق