قومی خبریں

این ڈی اے میں خواتین کے داخلہ کے لئے نظام مئی 2022 تک ہوگا تیار

وزارت دفاع کی طرف سے کپیٹن شانتنو شرما کے ذریعہ جج سنجے کشن کول کی صدارت والی بنچ کے سامنے دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے لئے ضروری نظام مئی 2022 تک تیار کیا جا سکے گا۔

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی 

نئی دہلی: نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے ذریعہ فوج کی تینوں ونگس میں خواتین کے داخلہ پر غور کیا جائے گا اور اس کے لئے مئی 2022 تک ضروری نظام تیار کرلیا جائے گا۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے اپنا منصوبہ شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت دفاع کی طرف سے کپیٹن شانتنو شرما کے ذریعہ جج سنجے کشن کول کی صدارت والی بنچ کے سامنے دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ این ڈی اے میں داخلہ کے لئے سال میں دو بار امتحان منعقد کیا جاتا ہے لیکن خواتین کے لئے ضروری نظام مئی 2022 تک تیار کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں داخلہ دینے میں آنے والی دقتوں اور خواتین امیدوار کی بلا رخنہ تربیت کے لئے وسیع پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہاکہ اس کے لئے خواتین امیدواروں کے لئے طبی معیارات طے کرنے سمیت تمام پہلووں کے لئے معیارت مرتب کئے جارہے ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگر تربیت کے کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا تو اس کا میدان جنگ میں مسلح افواج کی صلاحیت پر منفی اثر پڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined