
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے راجستھان کے ’تبدیلیٔ مذہب مخالف ایکٹ‘ کے جواز کو چیلنچ کرنے والی عرضی پر 8 دسمبر کو سماعت کی۔ اس معاملے میں عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس آگسٹن مسیح کی بنچ نے ’کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا‘ کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی کو دیگر زیر التوا عرضیوں کے ساتھ منسلک کر دیا۔ ان میں ’راجستھان غیر قانونی تبدیلی مذہب کی ممانعت ایکٹ 2025‘ کے مختلف التزامات کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ اس سے قبل اسی طرح کے مسائل کو اٹھانے والی کچھ دیگر عرضیوں پر سماعت کے لیے راضی ہوئی تھی، اور ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ بنچ کے سامنے پیر کو معاملہ سماعت کے لیے آنے پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا کہ اسی طرح کے کئی معاملے ان کے سامنے زیر غور ہیں۔
Published: undefined
عرضی گزار نے سپریم کورٹ سے 2025 کے تبدیلیٔ مذہب ایکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کی گزارش کی ہے۔ راجستھان کے اس قانون میں دھوکے سے اجتماعی تبدیلیٔ مذہب کرانے پر 20 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ جبکہ دھوکہ دہی سے کسی شخص کا مذہب تبدیل کرانے پر 7 سے 14 سال تک کی جیل کی سزا کا التزام ہے۔ ایکٹ میں التزام کیا گیا ہے کہ دھوکے سے نابالغوں، خواتین، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور معذوروں کا مذہب تبدیل کرانے پر 10 سے 20 سال کے جیل کی سزا اور کم از کم 10 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی ایک دیگر بنچ نے ستمبر میں مختلف ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ الگ الگ درخواستوں پر اپنا موقف واضح کریں، جس میں تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے اس وقت واضح کیا تھا کہ وہ جواب داخل ہونے کے بعد ایسے قوانین کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست پر غور کرے گی۔ اس وقت بنچ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ اور کرناٹک سمیت کئی ریاستوں کے ذریعہ نافذ کیے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر غور کر رہی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined