قومی خبریں

سپریم کورٹ میں دہلی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی، معاملہ آئینی بنچ کے سپرد کرنے پر غور

دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے نوکرشاہوں پر کنٹرول سے متعلق قومی راجدھانی علاقہ دہلی حکومت (ترمیم) آرڈیننس، 2023 کے آئینی جواز کو چیلنج پیش کرتے ہوئے عرضی لگائی ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

دہلی حکومت کے کنٹرول سے ’سروسز‘ چھیننے کے لیے لائے جانے والے مرکزی حکومت کے آرڈیننس کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو آئینی بنچ کے پاس بھیج سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اب اس معاملے میں سماعت کے لیے 20 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

آج ہوئی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ہم سروسز کو دہلی حکومت کے کنٹرول سے باہر کرنے والے آرڈیننس کو آئینی بنچ کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تک صرف تین سبجیکٹ دہلی حکومت کے دائرے سے باہر تھے۔ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا اس طرح کوئی نیا سبجیکٹ اس فہرست میں جوڑا جا سکتا ہے۔ اس پر دہلی حکومت کے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ معاملہ آئینی بنچ کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔ میں جمعرات (20 جولائی) کو اس پر اپنی بات رکھنا چاہوں گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت نے نوکرشاہوں پر کنٹرول سے متعلق قومی راجدھانی علاقہ دہلی حکومت (ترمیم) آرڈیننس، 2023 کے آئینی جواز کو چیلنج پیش کرتے ہوئے عرضی لگائی ہے۔ عرضی مین دہلی حکومت کے اتفاق کے بغیر ڈی ای آر سی چیف کی تقرری کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کو بھی چیلنج پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

عدالت میں آج سماعت کے دواران سالیسٹر جنرل نے کہا کہ اس کے بعد آرڈیننس پر بھی سماعت ہے۔ یہ معاملہ بھی اس سے جڑا ہے۔ 20 جولائی سے شروع ہو رہے پارلیمانی اجلاس میں دہلی سے جڑے مرکز کے نئے آرڈیننس کو بل کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ سے پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ تب تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔ بہرحال، سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 20 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined