قومی خبریں

ریاستی حکومت رائے پور ہوائی اڈے کے دوسرے رن وے کے لیے زمین محفوظ کرے گی: بھوپیش

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اس کے لیے مرکز سے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے عہدیداروں سے رائے پور ایرپورٹ کے نزدیک ایروسیٹی کی ترقی کے لئے عمل شروع کرنے کے لئے کہا۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاستی حکومت رائے پور ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لیے دوسرے رن وے کے لیے زمین محفوظ کرے گی۔ بھوپیش بگھیل نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں کہا کہ اس کے لیے مرکز سے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے عہدیداروں سے رائے پور ایرپورٹ کے نزدیک ایروسیٹی کی ترقی کے لئے عمل شروع کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے میٹنگ میں اربن ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹاؤن اینڈ کنٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ انوائرمنٹ، این آر ڈی اے کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Published: undefined

انہوں نے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے کہا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے کام کو تیز کریں، اسے عوام کے درمیاں وسیع پیمانہ پر پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے لایا گیا ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ لوگوں کو ملے، اس بات کو یقینی بنایا جائے، غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے لیے وارڈ لیول، گاؤں کی سطح پر کیمپ لگائے جائیں۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کالونی کے لے آؤٹ اور روڈ اسٹرکچر کی منظوری کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ غیر قانونی کالونیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایف آئی آر درج کی جائے۔ بھوپیش بگھیل نے نیا رائے پور میں سیوا گرام کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

سڑک کی مرمت کے لیے شہری اداروں کو 147 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کلکٹر کو سڑک کی مرمت کے لیے ایجنسی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ شہروں کی خراب سڑکوں کی فوری مرمت کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلکٹر اور کارپوریشن کمشنر بذات خود سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کریں۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری امیتابھ جین، ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو، سکریٹری شہری نظم و نسق محکمہ اور محکمہ ترقیات الارملمنگائی ڈی سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی