قومی خبریں

لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہماری فوج کے خون میں شامل ہے: جی او سی

ڈی پی پانڈے نے کہا کہ میرا وادی خاص کر سری نگر کے نوجوانوں کے نام یہ پیغام ہے کہ وہ برسہا برس پرانے بیانیے کو بدل کر امن اور ترقی کے بیانیے کو اختیار کریں تاکہ لوگوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھیں۔

ڈی پی پانڈے، تصویر یو این آئی
ڈی پی پانڈے، تصویر یو این آئی NAZIM

سری نگر: سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اتوار کو گورو گوبند سنگھ جی جینتی کے موقع پر یہاں رعناواری میں واقع گردوارا چھٹی پادشاہی میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر میں موجود ہر مذہبی مقام پر حاضری دی ہے اور آج میں یہاں حاضر ہوا۔

Published: undefined

موصوف لیفٹینٹ جنرل نے کہا کہ میرا وادی خاص کر سری نگر کے نوجوانوں کے نام یہ پیغام ہے کہ وہ برسہا برس پرانے بیانیے کو بدل کر امن اور ترقی کے بیانیے کو اختیار کریں تاکہ لوگوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں گردوارے پر بھی کشمیر کے امن وترقی کے لئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج بھاری برف باری کے بیچ لوگوں کے لئے بچاؤ آپریشنز چلا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہماری فوج کے خون میں شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined