
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن / تصویر آئی اے این ایس
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے بارے میں سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ وہ ہمارے ایوان کے محافظ ہیں اور اپوزیشن کو بھی ان کا تحفظ ملنا چاہیے۔ رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ایوان کے اندر بولنے نہیں دیا جارہا ہے، قائد حزب اختلاف کو بار بار بولنے سے روک دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہم ہوتا ہے اور انہیں اکثر شیڈو پرائم منسٹر کہا جاتا ہے۔ سوال و جواب ہونا ملک کی خوبصورتی ہے، اسے زندہ رکھنے کی ذمہ داری اسپیکر کی ہے۔ اپوزیشن اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنا تحفظ فراہم کریں۔ ایوان میں اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیں، اس ملک کی جمہوریت کو زندہ رکھنا چاہئے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ حکومت نے اس بجٹ سیشن کے دوران کوئی بحث نہیں ہونے دی کیونکہ ان کے غلط کام سامنے آرہے ہیں اور حکومت نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ چلے۔ ورنہ آج بجٹ پر ضروری بحث ہونی چاہیے تھی۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد اپوزیشن کو سوال و جواب کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ لگتا ہے حکومت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ بحث ہو تاکہ اپوزیشن اپناموقف پیش کر سکے۔
Published: undefined
اتر پردیش حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ اقتدار کے قریب رہنے والے لوگ، جن کا بھارتیہ جنتا پارٹی یا اقتدار میں کسی سے کوئی تعلق ہے، ان کی اتر پردیش میں مسلسل حمایت کی جا رہی ہے۔ حکومت انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ بھی دے رہی ہے اور جس طرح سے امن و امان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، مجھے یقین ہے کہ اترپردیش کے شہری بی جے پی پردیش کو سال 2027 کے اسمبلی انتخابات میں جواب دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined