قومی خبریں

دہلی کی سڑکوں پر منڈلاتا رہتا ہے موت کا سایہ، 2 سالوں میں 3000 سے زائد جانیں سڑک حادثات میں تلف: ڈاکٹر نریش کمار

ڈاکٹر نریش کمار کا کہنا ہے کہ جنک پوری حادثہ کے لیے وزیر آشیش سود ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو محفوظ بنانے میں پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما پوری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے راجدھانی دہلی میں خستہ حال سڑکوں، گڈھوں اور کھلے نالوں کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ بی جے پی حکومت پر اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی کا ہر شہری یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہے کہ آخر دہلی کی شان اور جان کب تک گڈھوں میں سڑتی رہے گی۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ دہلی میں سڑک حادثات مسلسل مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔ دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں دہلی میں سڑک حادثات میں تقریباً 1,504 افراد کی موت ہوئی، جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 1,617 تک پہنچ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ سڑکوں کی بدحالی، گڈھوں، آبی جماؤ اور کھلے نالوں کے معاملہ میں حکومت کی لاپروائی براہِ راست لوگوں کی جان پر بھاری پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جنک پوری میں حال ہی میں پیش آیا حادثہ اور پٹپڑ گنج میں ایک خاتون کا کھلے نالے میں گر کر زخمی ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دہلی کی سڑکیں اب عام شہریوں کے لیے محفوظ نہیں رہیں۔ لوگ روزمرہ کی آمد و رفت کے دوران بھی اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی حکومت عوامی سلامتی کے بجائے صرف دعووں اور تشہیر کی سیاست میں مصروف ہے۔ انہوں نے جنک پوری میں پیش آئے حالیہ حادثہ کو براہ راست جنک پوری کے رکن اسمبلی اور دہلی حکومت کے کابینہ وزیر آشیش سود کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے کی نمائندگی خود ایک کابینہ وزیر کرتا ہو، وہاں سڑکوں کی یہ حالت شرمناک ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے سوال کیا کہ آشیش سود وزیر ہوتے ہوئے بھی اپنے ہی حلقۂ اسمبلی کی سڑکوں، گڈھوں اور کھلے نالوں کو ٹھیک کیوں نہیں کروا سکے؟ کیا وزارت کا عہدہ صرف اقتدار اور تشہیر کے لیے ہے، یا عوام کی سلامتی کی بھی کوئی ذمہ داری ہوتی ہے؟ ڈاکٹر نریش نے پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما پر بھی سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو ’سپر سی ایم‘ بتاتے ہیں، وہ دہلی کی سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی کے تحت آنے والی سڑکوں پر گڈھے، آبی جماؤ اور کھلے نالے حکومت کی بدانتظامی کی پہچان بن چکے ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ان کی کابینہ وزراء کے درمیان کوئی باہمی تال میل نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ اور ہر وزیر صرف اپنی شبیہ چمکانے اور تشہیر میں مصروف ہے۔ انہیں دہلی کے عام شہریوں کی سلامتی اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ حکومت کے اندر یہ باہمی کھینچا تانی اور تال میل کی کمی ہی آج دہلی کی بدحالی کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کی بدحال سڑکوں سے اڑنے والی دھول آج راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے، لیکن اس پر قابو پانے میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سڑکوں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے دھول اور آلودگی بڑھ رہی ہے، جس کا خمیازہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ دہلی میں گڈھے اور کھلے نالے اب محض حادثات نہیں بلکہ حکومت کی ناکامی کی علامت بن چکے ہیں۔ ہر حادثے کے بعد فائلیں تو کھلتی ہیں، لیکن نہ ذمہ داری طے ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مستقل حل سامنے آتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کد ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت، نالوں کو چھپانا اور شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن موجودہ حکومت دہلی کی شان اور جان دونوں کو گڈھوں اور کھلے نالوں میں سڑنے دے رہی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے مطالبہ کیا کہ دہلی بھر میں کھلے نالوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے، گڈھوں کی وقت مقررہ پر اور مستقل مرمت کرائی جائے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنک پوری اور پٹپڑ گنج کے واقعات کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، نیز جنک پوری جیسے واقعات کے لیے آشیش سود اور پرویش ورما کی ذمہ داری طے کی جائے، ساتھ ہی قصوروار افسران پر سخت کارروائی ہو۔ کانگریس لیڈر نے خبردار کیا کہ اگر دہلی حکومت نے فوری طور پر ٹھوس اقدامات نہ کیے تو دہلی کانگریس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خاموش نہیں بیٹھے گی اور تحریک کا راستہ اختیار کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined