قومی خبریں

روس کو ہماچل میں ویکسین تیار کرنے والا مل گیا مگر مرکزی حکومت تلاش نہیں کر پائی! ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ پوری آبادی کی ٹیکہ کاری ہی اس وبا سے نجات کا بہترین طریقہ ہے لیکن دوسری طرف ٹیکوں کی کمی کو وہ پورا نہیں کر پا رہی

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر کے دوران حکومت کے رویہ اور انتظامات میں غفلت پر دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ پوری آبادی کی ٹیکہ کاری ہی اس وبا سے نجات کا بہترین طریقہ ہے لیکن دوسری طرف ٹیکوں کی کمی کو وہ پورا نہیں کر پا رہی۔ ہائی کورٹ روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے تعاون سے پینیشیا بائیوٹیک کی جانب سے کورونا ویکسین سپوتنک وی سے متعلق امور پر غور و خوض کر رہا تھا۔

Published: 05 Jun 2021, 9:40 AM IST

جسٹس منموہن اور جسٹس ناظم وزیری کی بنچ نے کہا، ’’دوسری لہر کے دوران جو کچھ بھی ہوا اس سے آج تکلیف ہوتی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطہ آپ کو بھی تکلیف ہوگی۔ ویکسین کی قلت سے ہر کوئی دو چار ہے۔ یہاں تک کہ آج دہلی میں بھی ٹیکہ دستیاب نہیں ہے۔ آپ کے پاس ہندوستان میں باصلاحیت لوگ اور ادارے موجود ہیں، ایک ذرا ہاتھ پکڑنے سے کام چلے گا۔‘‘

Published: 05 Jun 2021, 9:40 AM IST

بنچ نے مزید کہا کہ روس سے کوئی شخص ہماچل پردیش میں انفراسٹرکچر کو تلاش کرنے میں کامیاب رہا لیکن مرکزی حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی! ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستان میں اسپوتنک وی کی تیاری کے لئے پینیشیا بائیوٹیک کو سود کے ساتھ 14 کروڑ روپے سے زائد کا ثالثی ایوارڈ جاری کرے، بشرطیکہ کمپنی اس ویکسین کی تیاری کے لئے حکومت سے منظوری حاصل کرے۔

Published: 05 Jun 2021, 9:40 AM IST

جسٹس منموہن اور جسٹس ناظم وزیری کی بنچ نے اس رقم کو جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بنچ نے کہا کہ ثالثی ٹربیونل کے ذریعہ کمپنی کو ادا کی جانے والی رقم کا اخراج بھی اس وعدے کے تحت ہوگا کہ اسپوتنک وی کی فروخت کا 20 فیصد اس کے پاس جمع کیا جائے گا۔

Published: 05 Jun 2021, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jun 2021, 9:40 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز