قومی خبریں

موسم کا حال: بارش نے مئی میں کرایا سردی کا احساس، دھند کی چارد کی لپیٹ میں دہلی کے کئی علاقے

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس کے پانچ مئی سے شمال مشرقی ہندوستان کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے

دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی والوں کے لئے جمعرات کی صبح خوشگوار موسم کے ساتھ شروع ہوئی اور قومی راجدھانی کے کچھ حصوں کو دھند کی چادر نے لپیٹ لیا۔ بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی کے مہینے میں سردی کی شدت دیکھنے میں آئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جمعہ سے دوبارہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے اپریل کے مہینے میں 20 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی، جو 2017 کے بعد اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی محکمہ نے کہا کہ مئی کی شروعات اچھی رہی۔ محکمہ کے مطابق پیر کو شہر میں 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

قومی راجدھانی کے بنیادی موسمی مرکز ’صفدرجنگ آبزرویٹری‘ نے مسلسل مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود آسمان کی وجہ سے پچھلے تین دنوں سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم از کم 10 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا ہے۔

دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور پیر کو یہ گر کر 26.2 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا، جس سے یہ 13 سالوں میں مہینے کا دوسرا سرد ترین دن ہے۔ منگل کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہا کہ 5 مئی سے ایک اور مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے دارالحکومت میں 7 مئی تک آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے اور وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق 9 مئی تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق، مئی دہلی میں گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔ اس مہینے میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سیلسیس رہتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مئی کے مہینے میں شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا اور گرمی کی لہر کے دنوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کو شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 10 ڈگری کم ہے۔ یہ 4 اپریل 2015 کے بعد اپریل کے مہینے میں سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ دہلی میں 4 اپریل 2015 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined