فائل تصویر آئی اے این ایس
پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے مزید ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ اگست ماہ میں خوردہ افراط زر، یعنی مہنگائی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق افراط زر معمولی طور پر بڑھ کر 2.07 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 1.61 فیصد تھی۔ افراط زر میں اس اضافہ کے لیے سبزیوں، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کو ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
جمعہ کے روز جاری سرکاری اعداد و شمار میں اس مہنگائی سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) پر مبنی افراط زر اگست 2024 میں 3.65 فیصد تھی۔ مستقل 9 ماہ تک گھٹنے کے بعد خوردہ مہنگائی میں یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ قومی شماریات دفتر (این ایس او) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 کے دوران سالانہ افراط زر اگست 2024 کے مقابلے میں منفی 0.69 فیصد تھی۔
Published: undefined
این ایس او کا کہنا ہے کہ ’’اگست 2025 کے افراط زر میں اضافہ خاص طور سے سبزیوں، گوشت و مچھلی، تیل و چربی، ذاتی دیکھ بھال اور انڈے کی افراط زر میں اضافہ کے سبب ہوا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ریزرو بینک کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ افراط زر 4 فیصد پر برقرار رہے اور دونوں طرف 2 فیصد کا مارجن ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز