تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس
وزیر اعظم نریندر مودی کے 15 ستمبر کو ہونے والے بہار دورہ سے قبل بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اتوار (14 ستمبر) کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم پھر جملوں کی بارش کرنے آ رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کبھی مسائل پر بات نہیں کرتے، انتخاب کا وقت ہے صرف درانداوزوں کی بات کرتے ہیں۔
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جملے کی بارش کرنے آ رہے ہیں۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کسی حقیقی مسئلہ پر نہیں بولیں گے۔ وہ صرف دراندازوں کے بارے میں باتیں کریں گے۔ وہ بہار کی ترقی یا غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم پورنیہ آ رہے ہیں، ہو سکتا ہے وہ وہاں میڈیکل کالج بھی جائیں، ساتھ میں میرے چاچا (نتیش کمار) کو بھی لے جائیں، وہ دیکھیں گے کہ حقیقت کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح ہو کہ 13 ستمبر کی رات اچانک تیجسوی یادو پورنیہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پورنیہ پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے وہاں زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی اور پورے اسپتال کا معائنہ کیا۔ ان کو رات کے وقت اچانک اسپتال میں دیکھ کر انتظامیہ حیران رہ گئی۔ اسپتال کے اچانک معائنے کے دوران تیجسوی یادو نے اسپتال کے انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’این ڈی اے حکومت کے 20 سالوں میں بہار میں صحت کے نظام کی حالت بے حد خراب ہو گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined