قومی خبریں

ملک کی آن، بان، شان، عزت و احترام پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سینے کو 56 انچ چوڑا بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی عزت کا پورا خیال رکھا اور اس پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔

راجناتھ سنگھ، تصویر یو ای آئی
راجناتھ سنگھ، تصویر یو ای آئی 

جودھ پور: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے باشندگان وطن کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حد تک جانا پڑے ہندوستان کی آن، بان، شان، عزت اوراحترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ آج جودھ پور ضلع کے سالوا کلاں میں ہمت، بہادری اور عقیدت کی علامت ویر درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بہت سے لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ چین نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، سرحدوں کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والی سیاسی جماعتوں کو جہاں ملک کی عزت واحترام کی بات آتی ہو وہاں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاستدان سرحد پر جا کر سرحدوں کی حفاظت نہیں کرتا، ان ماؤں کی کوکھ سے جنم لینے والے ان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور موقع آنے پر وہ اپنی جان قربان کر دینے میں بھی پیچھے نہیں ہٹتے اور ملک کی سرحد میں کسی کو گھسنے نہیں دیتے۔ انہوں نے ویر درگا داس کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اقتدار بنانے کے لیے نہیں کی جاتی، سیاست سماج اور ملک کی تعمیر کے لیے کی جاتی ہے۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سینے کو 56 انچ چوڑا بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی عزت کا پورا خیال رکھا اور اس پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ملک کا سیکورٹی سرکل اتنا مضبوط نہیں تھا لیکن آج سیکورٹی کا دائرہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور ہندوستان کا شمار کمزور ممالک میں نہیں، طاقتور ممالک میں ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined