قومی خبریں

پہلگام حملہ: راہل گاندھی نے امت شاہ سے فون پر بات کی، مظلومین کو انصاف دلانے کا مطالبہ، وزیر داخلہ کشمیر روانہ

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد وادیٔ کشمیر میں حالات کو دیکھتے ہوئے حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتیاطاً سبھی اسکول اور کالج غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹا گرام‘

 

جموں و کشمیر کے پہلگام میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی موت کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ ہر کوئی دہشت گردوں کی اس بزدلانہ اور شرمناک حرکت کی مذمت کر رہا ہے۔ اس حملے کے بعد وادیٔ کشمیر میں ماحول کافی گرم ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے یہاں حفاظت کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ احتیاطاً سبھی اسکول اور کالج غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ امیت شاہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے پہلگام پہنچنے والے ہیں۔ وہ موقع پر جا کر سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے اور حملے کے پیچھے کے دہشت گردانہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت کریں گے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اس حملے کے جواب میں بڑی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ دیر رات سری نگر پہنچے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ امت شاہ نے کہا کہ اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں شامل لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ہم مجرموں پر بڑی کارروائی کریں گے اور انہیں سخت سے سخت سزا دیں گے۔

Published: undefined

وہیں کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا ’پہلگام کے خوفناک دہشت گردانہ حملے کو لے کر وزیر داخلہ امیت شاہ، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق کڑا سے بات چیت کی ہے اور ان سے حالات کے بارے میں جانکاری لی۔ مظلومین کے اہل خانہ کو انصاف ملنے چاہیے۔ اس کے ہماری پوری حمایت ہے۔‘‘

کانگریس نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس نازک گھڑی میں مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چار دہشت گردوں نے اس شرمناک واقعہ کو انجام دیا ہے جس میں تین پاکستانی اور ایک مقامی کشمیری کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ خفیہ سیکوریٹی ایجنسی کے مطابق دہشت گرد سیاحوں کے بڑے گروپ کو نشانہ بنانے کے فراق میں تھے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد سبھی دہشت گرد فرار ہو گئے۔ منصوبہ بند طریقے سے سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گرمیوں کے اس موسم میں وادی میں سیاحوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے۔ سیاحوں کو نشانہ بنا کر دہشت گرد جموں و کشمیر میں انہیں داخل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

ادھر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور پاکستان کی سازش کا حصہ ہے۔ یہ ہندوستان اور اس کے عوام پر سیدھا حملہ ہے۔ میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے جوان قصورواروں کو نہیں چھوڑنے گے۔ ہم متحد ہوکر جواب دیں گے۔ خون کا دبلہ خون سے لیا جائے گا اور اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ حملہ آوروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined