قومی خبریں

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اور ان کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیس میں کمی درج کی گئی ہے۔ فعال کیسز کم ہو کر 6,57,330 رہ گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں اتوار کے روز کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ یعنی 79,07,321 ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق گزشتہ دیر رات تک 43,336 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کے کل اعداد و شمار 79,07,321 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 53,541 افراد کو کورونا سے نجات ملی ہے۔

Published: undefined

ملک میں نئے کیسز کے مقابلے کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اسی کڑی میں 53,541 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 71,29,355 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اور ان کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیس میں کمی درج کی گئی ہے۔ فعال کیسز کم ہو کر 6,57,330 پر آ گئے ہیں۔

Published: undefined

کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر فعال کی تعداد کم ہو کر 1,40,486 تک رہ گئی جو فعال کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کیرالا 96,585 فعال کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ کرناٹک 81,050 کیسز کے ساتھ اب تیسرے مقام پر ہے۔ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پھر سے کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے میں اتوار کے روز پھر سے معمولی اضافہ درج کیا گیا اور فعال کیسز بڑھ کر 1,40,486 رہ گئے۔ ریاست میں اس دوران 5,648 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,059 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,45,200 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء 5,648 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 14,60,755 ہو گئی ہے اور 112 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 43,264 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88.78 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ شرح اموات محض 2.63 فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined