قومی خبریں

زندہ ضعیف خاتون کو مردہ قرار دیا گیا، انسانی حقوق کمیشن نے وظیفہ کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی

اخبارات میں اس خبر کی اشاعت کے بعد ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس کا اپنے طور پر نوٹس لیا اور ہدایت دی کہ فوری طور پر خاتون کا وظیفہ جاری کیا جائے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

حیدرآباد: انسانی حقوق کمیشن نے ضعیف خاتون کا وظیفہ روک دینے کے واقعہ پر عہدیداروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع کے لنگالاگھن پور دیہات کی رہنے والی انجماں کا وظیفہ تقریبا ایک سال سے روک دیا گیا تھا۔ اس ضعیف خاتون نے عہدیداروں سے اس سلسلہ میں کئی مرتبہ نمائندگی کی جو لاحاصل رہی۔

Published: undefined

بعد ازاں اس نے گرینونس سل کے ذریعہ کلکٹر سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔ کلکٹر نے اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جب انجماں کے وظیفہ کی رقم کی عدم اجرائی کی وجوہات معلوم کی گئیں تو پتہ چلا کہ ریکارڈ میں اس ضعیف خاتون کو مردہ قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے وظیفہ کی رقم روک دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملہ میں عہدیداروں نے الزامات ایک دوسرے پرعائد کئے اور اس معاملہ سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کی۔ بعض اخبارات میں اس خبر کی اشاعت کے بعد ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس کا اپنے طورپر نوٹس لیا اور ہدایت دی کہ فوری طورپر خاتون کا وظیفہ جاری کیا جائے۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹر جنگاوں کو ہدایت دی کہ اس واقعہ کے لئے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined