قومی خبریں

کرتارپور راہداری پر ہندوستان اور پاکستان میں لفظی جنگ

سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو کے موقع پر ہندستان اور پاکستان کے بیچ نوتعمیر شدہ کرتارپور راہداری کے افتتاح سے ایک دن قبل بھی دونوں ملکوں کے بیچ لفظی جنگ جاری ہے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

اسلام آباد: سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو کے موقع پر ہندستان اور پاکستان کے بیچ نوتعمیر شدہ کرتارپور راہداری کے افتتاح سے ایک دن قبل بھی دونوں ملکوں کے بیچ لفظی جنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اس موقع پر کرتارپور جانے والے عقیدت مندوں کےلیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دی گئی ’رعایتوں ‘ کو مسترد کرنے کے نریندرمودی حکومت کے فیصلہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا،’’ ایک خصوصی ترغیب کے طورپر ،پاکستان نے عقیدت مندوں کی سہولت کےلیے بابا گروناناک کی 550ویں جینتی کے مبارک موقع پر رعایتوں کا اعلان کیا، لیکن سکھوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندستان نے اسے مستردکردیاہے ۔‘‘انھوں نے کہا،’’ اگر ہندستان عقیدت مندوں کے لیے ان سہولیات کا فائدہ نہیں اٹھاناچاہتاہے ،تو یہ اس پر منحصر ہے ۔‘‘

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

پاکستان کا ردعمل ہندستان کی وزارت خارجہ کے اس بیان کے بعد آیاہے جس میں کہاگیاتھا نوتعمیر شدہ راہداری سے کرتارپور گرودوارے کے لیے سکھ زائرین کی یاترا راہداری سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے مطابق ہوگی ۔ ہندستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اس سے قبل کہا،’’ پاکستان سے متضاد رپورٹیں آرہی ہیں ۔‘‘ کمار کا تبصرہ پاکستان کی فوج کے بیان کے بعد آیا جس میں فوج کے ترجمان نے کہاکہ کرتارپور آنے والے ہندستانی زائرین کے لیے ویزا ضروری ہوگا ۔اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرکے اعلان کیاتھا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر 9سے 12نومبر کے درمیان زائرین کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
حقیقی صورت حال معلوم کرنے پر کمار نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں اور اس میں پاسپورٹ کو لازمی قراردیاگیاہے ۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ضابطہ تب تک نافذ رہے گا جب تک معاہدے میں ترمیم کرکے اس پر دستخط نہیں ہوجاتے ۔پاکستان یا ہندستان کو معاہدہ میں یکطرفہ تبدیلی کرنے یا اعلان کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہاتھا کہ پاکستان حکومت نے خصوصی رعایت دیتے ہوئے پاسپورٹ کی ضرورت اور زائرین کی یاترا سے 10دن پہلے اطلاع دینے کے ضابطہ کو ختم کردیا تھا۔ اس کے علاوہ ،ہرزائرین کے لیے 20ڈالر سروس ٹیکس بھی 9 سے 12نومبر کے درمیان معاف کر دیا تھا۔ خصوصی رعایتیں ،جنکا اعلان وزیراعظم کی طرف سے ٹوئیٹر پر کیاگیا اس کے بارے میں پاکستان حکومت نے اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمیشن اور حکومت ہند کو باقاعدہ طورپر آگاہ کردیاہے ۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

حکومت ہفتہ کے روز ویزے کے بغیر راہداری کے افتتاح کے موقع پر تقریبا 10000سکھوں کے گرودوارے کی زیارت کی امیدکررہی ہے۔ سابق کرکٹر اورکانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھوکا ذکر کرتے ہوئے فیصل نے کہا،’’ انھیں ویزا جاری کیاگیاہے اور افتتاحی تقریب میں انکا گرم جوشی سے استقبال کیاجائیگا ۔فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدھو کے ساتھ کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خواہش پہلی بار ظاہر کی تھی جب انھوں نے پچھلے سال عمران خان کی دعوت پر پاکستان کادورہ کیاتھا۔بعد میں سدھو اس پروجکٹ کےسنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں بھی آئے ۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

فیصل انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل کے اس بیان کے سلسلہ میں سوال کاجواب دے رہے تھے جس میں انھوں نے کرتارپور کوریڈور استعمال کرنے والے ہندستانی زائرین کےلیے پاسپورٹ کو لازمی بتایاتھا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان سرحد پار رہنے والے کنبوں کی سہولت کےلیے کرگل اور لداخ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوریڈور کھولنا چاہے گا ،تو انھوں نے کہاکہ پاکستان کو زیادہ راہداری کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،لیکن کئی معاملوں پر بات چیت کرنے میں ہندستان کی جھجھک ایک بری رکاوٹ ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2019, 1:45 PM IST