قومی خبریں

سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی بین وزارتی مرکزی ٹیم

وزارت داخلہ نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں آسام ، میگھالیہ ، تریپورہ ، بہار ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش ،گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ کے دورے کے لئے بین وزارتی مرکزی ٹیم تشکیل دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ 19 اگست 2019 کو بلائی گئی ایک اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس میں ایک اہم فیصلے کے بعد ، وزارت داخلہ نے حال ہی میں آئے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں آسام ، میگھالیہ ، تریپورہ ، بہار ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش ،گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ کے دورے کے لئے بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری شری پرکاش کی سربراہی میں ریاست کرناٹک کی بین وزارتی مرکزی ٹیم آج کرناٹک کا دورہ کر رہی ہے جو ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے انجام دیئے جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لے گی۔

Published: undefined

ابھی تک آئی ایم سی ٹی متاثرہ ریاست سے میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد صرف ایک بار وہاں کا دورہ کرتی تھی۔ وہی آئی ایم سی ٹی نقصانات اور امدادی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے میمورنڈم موصول ہونے کے بعد ایک بار پھر ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ اضافی رقوم مختص کرنے کے لئے حتمی سفارشات کی جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined