ویڈیو: ’ادب نامہ‘ کی تازہ قسط میں امیر مینائی کی شاعری، شخصیت اور ادبی مقام پر گفتگو
’ادب نامہ‘ کی 45ویں قسط میں امیر مینائی کی شخصیت، شاعری اور ادبی مقام پر معین شاداب سے گفتگو۔ ان کے مقبول اشعار، سادگی، انسانی گہرائی اور لکھنؤ کے ادبی ماحول کا جائزہ
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی 45ویں قسط میں اردو کے معروف شاعر امیر مینائی کی شخصیت، شاعری اور ادبی مقام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس خصوصی نشست میں ممتاز شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے امیر مینائی کے خانوادے، ابتدائی زندگی، تعلیم اور لکھنؤ کے ادبی ماحول سمیت ان کے شعری سفر کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران امیر مینائی کے ایسے اشعار کا بھی ذکر کیا گیا جو عام زبان اور اجتماعی حافظے کا حصہ بن چکے ہیں، جن کے حوالے سے ان کی شاعری کی سادگی، انسانی گہرائی اور برجستگی پر بات کی گئی۔ پروگرام میں امیر مینائی کی شاعری کے فنی محاسن، ہم عصر شعرا کے تناظر میں ان کے مقام اور ان کی زندگی سے وابستہ ایک اہم واقعے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
