قومی خبریں

کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت 2 اہم اقدام اٹھا چکی، لوگ بالکل نہ گھبرائیں: کیجریوال

دہلی میں کورونا انفیکشن کی خطرناک صورت حال کے درمیان وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے دو اہم اقدام اٹھائے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میں کورونا انفکشن کی خطرناک صورت حال کے درمیان وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے دو اہم اقدام اٹھائے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے کہا کہ ایک تو پلازمہ تھراپی اور دوسرے آکسیجن کی سطح بنائے رکھنے پر خاص زوردیا جارہا ہے۔ پلازمہ تھراپی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے کورونا مریضوں کے علاج میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔پلازمہ تھراپی کا 29مریضوں پر استعمال کیا گیا تھا،جو ٹھیک ہوگئے ہیں۔اب حکومت کو 200مریضوں کا علاج اس طریقے سے کرنے کی اجازت ملی ہے۔ایل این جے پی اور راجیو گاندھی اسپتال میں پلازمہ تھراپی کی جارہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیرصحت کی حالت سنگین ہونے پر انہیں پلازمہ تھراپی دی گئی تھی۔ کیجریوال نے کہا کہ جس متاثرین کی حالت سنگین ہے ،وہ وینٹیلیٹر پر ہوں اور ان کے مختلف اعضاء نے کام کرنا بند کردیا ہو تو ان پر اس تھراپی کا اثر غالباً نہ ہو لیکن جن کی حالت تھوڑی بہتر ہے ان پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

آکسیجن لیول سے متعلق وزیراعلیٰ نےکہا کہ عام حالات میں آکسیجن کی سطح 95ہونی چاہئے۔اگریہ 90 سے کم ہوجائے تو یہ خطرہ اور 85سے کم ہوجائے بہت ہی سنگین حالت مانی جاتی ہے۔ آکسیجن سطح کم ہونے پر سانس لینے میں دقت ہوتی ہے ۔کئی مریضوں میں دیکھا گیا ہے کہ آکسیجن لیول کم ہے،لیکن علامت نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں آکسیجن سطح کم ہونے کی علامت نہیں ہوتی ہے،ان کا آکسیجن لیول اچانک کم ہوجاتاہے اور موت ہوجاتی ہے۔ ہوم آئسولیشن کے سبھی مریضوں کو آکسیمیٹر دے دیا گیا ہے۔آکسیمیٹر ان کے لئے حفاظتی ڈھال ہے۔مریض کو ہر گھنٹے دو گھنٹے پر آکسیجن لیول چیک کرتے رہنا چاہئے۔

Published: undefined

کیجریوال نے کہا کہ ، مریض کا آکسیجن لیول 94 سے نیچے آنے پر فون کردینا چاہئے۔اس کے گھر پر آکسیجن کا انتظام کیا جائے گا اور اسپتال میں داخل کرایاجائے گا۔ ملک میں کورونا معاملے میں دہلی دوسرے مقام پر ہے۔دہلی میں اب ممبئی سے زیادہ معاملے ہیں۔یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 73780 ہے، جبکہ 2429 کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات